English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابناء جامعہ کے دوسالہ میعاد کا اختتام:نئی انتظامیہ کی تشکیل ۔

share with us

دوسال میں انتظامیہ کی جملہ انیس نشستیں منعقدہوئیں اس میں ابناء کی دو عمومی نشستیں بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ دومرتبہ مذاکرۂ علمیہ ، جامعہ اسلامیہ کے پچاس سالہ پروگرام کی تحریک اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے ابناء کی جانب سے ایک کمیٹی کی تشکیل ، فارغین کی ڈائرکٹری کی ترتیب او راس کے لیے مالی تعاون کی فراہمی ، نئے فارغین کے اعزاز میں دومرتبہ استقبالیہ نشستیں ، اطراف واکناف کی جمعہ مسجدوں میں دعوتی وفود ، ہلیال کی طرف دعوتی وفود اور وہاں کی مسجدوں میں رمضان المبارک میں تراویح کے لیے حفاظ کی فراہمی ، عصری اسکول کے طلبہ کے لیے سمر کلاسس کا انتظام ، حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد صاحب ندوی کی بھٹکل آمد پر علماء کی نشستیں ، ابناء جامعہ کی دوروزہ عالمی مشاورتی اجلاس کا فیصلہ ، ابناء جامعہ کے لیے ایک مستقل جگہ اور عمارت کے خریدنے کا فیصلہ ، دستورِ ابناء کا ازسرِ نو جائزہ کے لیے کمیٹی کی تشکیل ، اور اجتماعی قربانی کا نظام قابلِ ذکر ہے ۔ مولانا طلحہ ندوی نے ابناء جامعہ کے زیر اہتمام آئندہ سال شوال میں منعقد ہونے والے عالمی مشاورتی اجلاس کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ابناء سے اس سلسلہ میں ہرطرح سے تعاون کرنے کی اپیل کی ، انہوں نے ابناء کی نئی عمارت کے سلسلہ میں وضاحت کی کہ کوشش اس بات کی کررہے ہیں کہ عالمی مشاروتی اجلاس سے پہلے ہی یہ کام تکمیل کو پہونچے ۔ اس کے بعد ناظم انتخاب مولانا محمد اقبال نائیطے ندوی نے نئی انتظامیہ کی تشکیل کے لیے انتخابی کاروائی کے سلسلہ کو آگے بڑھایا ۔ جس میں نئی انتظامیہ کے لیے بیس اراکین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 


مولانا انصار ندوی ، مولانا شجاع الدین ندوی ، مولانا عبدالعلیم خطیبی ندوی ، مولانا طلحہ ندوی ، مولانا اسامہ ندوی ، مولانا عرفان ندوی ، مولانا اقبال نائطے ندوی ، مولانا خواجہ معین الدین ندوی ، مولانا وصی اللہ ندوی ، مولانا عمیر ندوی ، مولانا رحمت اللہ ندوی ، مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی ، مولانا حسین جوکاکوندوی ، مولانا افضل ندوی ، مولانا ابرار ندوی ، مولانا امین ندوی ، مولانا عبدالحسیب ندوی ، مولانا بشیر ندوی ، مولانا نعمت اللہ ندوی ، مولانا عبدالمعیدندوی ۔ 

ملحوظ رہے کہ جامعہ اسلامیہ کے قیام کے اٹھارہ سال بعد جامعہ ہی کے فارغین نے اپنے ایک تنظیم ابناء جامعہ کے نام سے قائم کی جس میں انہو ں نے اس بات کو مدنظر رکھا کہ فارغین اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ قوم وملت کی خدمات انجام دے سکیں او ر اپنا فریضہ منصبی سمجھے ۔ اس وقت سے لے کر آج تک یہ تنظیم برابر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور امت میں پھیلے ہوئے بگاڑکو دعوتی سرگرمیوں کے ذریعہ درست کرنے کی فکر کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز مولانا بہاء الدین ندوی کی تلاوت سے ہوا اور مولانا مقبول احمد ندوی کی صدارتی کلمات پر ا س کا اختتام ہوا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا