English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنیرا مسلم خلیج کونسل کا اجلاس عام ۔ نئے عہدیداران کا انتخاب ، جناب یونس قاضیا صدر اور امین سیف اللہ سکریٹری جنرل منتخب

share with us
Canara muslim khaleej council, Bhatkal,anki, murudeshwar, byndoor, gangoli, valki, sharawati patti

دبئی 24 مئی 2022(فکرو خبر نیوز) بھٹکل سمیت ، ہوناور ، بیندور اور کنداپور تعلقہ کی 25 خلیجی جماعتوں پر مشتمل کنیرا مسلم خلیج کونسل کا اجلاس عام کل بروز اتوار کو دبئی میں منعقد ہوا جس میں اگلی میعاد کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
صبح نو بجے سے رات آٹھ بجے تک چلے اجلاس میں جناب ابو محمد مختصر نے سات سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران انہوں نے چند پروجیکٹس کی تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کیا اور امید کہ مستقبل میں مختلف جماعتوں کے تعاون سے بہتر طور پر کام ہوگا۔
نئی میعاد کے لئے صدر کے طور پر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے جناب یونس قاضیا منتخب ہوئے اور سکریٹری جنرل کے طور پر مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے امین سیف اللہ کا انتخاب عمل میں آیا۔
اس کے ساتھ ساتھ سابق سکریٹری جنرل کنیرا مسلم خلیج کونسل جناب ابو محمد مختصر نائب صدر اول اور شراوتی کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبد اللہ سکری  نائب صدر دوم کے طور پر منتخب ہوئے۔ 
اجلاس میں بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب سی اے خلیل ، حال ہی میں راجیہ استوا ایوارڈ یافتہ جناب منیگار میراں صاحب اور مشہور تاجر جناب صدیقہ ارشاد صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تہنیت کی گئی۔
یاد رہے کہ کنیرا مسلم خلیج کونسل کا مقصد اس ساحلی پٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کے تعاون سے سماجی ، تعلیمی اور اقتصادی میدان میں یہاں کی عوام کو آگے بڑھانا ہے۔
اجلاس میں تقریباً اٹھارہ جماعتوں نے نمائندگی کی، بعض ممبران بروقت ویزا حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں حاضر نہیں ہوسکے۔
اجلاس کی صدارت جناب عبد القادر باشہ رکن الدین نے کی ، استقبالیہ کلمات بھٹکل مسلم جماعت بحرین اطہر پرزادے نے اور شکریہ کلمات مولانا ارشاد افریقہ نے پیش کئے ، نظامت کے فرائض بی ایم جے ڈی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد شکیب صاحب ندوی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔

فکرو خبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندوی کی دعائیہ کلمات پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔
اجلاس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی مشہورِ شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے یہ اجلاس بحرین جماعت کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا