English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اور جاپان کا چین کے اثرورسوخ کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق ، چین کا جوابی حملہ

share with us

ٹوکیو: 23/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدر جو بائیڈن اور جاپان کے وزیراعظم فومو کشیدہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں بڑھتے ہوئے چین کے اثرورسوخ کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن ایشیائی ممالک کے 2 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم فومیو کشیدہ نے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جاپان ایک اہم عالمی رہنما ہے جس کے دفاع کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یوکرین میں جنگ کے باوجود جو بائیڈن انڈو پیسیفک خطے میں اپنی دلچسپی اور وابستگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تائیوان اور ہانگ کانگ میں چین کی جارحیت اور جاپان کی سرحدوں پر جنگی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو سے بھی ملاقات کی۔ صدر جوبائیڈن اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدہ جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاپان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی حمایت بھی کی تھی۔

دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایشیا میں امریکی سفارت کاری بالآخر ناکام ہو گی۔

اتوار کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کی ’نام نہاد انڈو پیسیفک سٹریٹیجی درحقیقت تقسیم پیدا کرنے، مخاصمت کو ابھارنے اور امن کو تباہ کرنے کی حکمت عملی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کو ’جس طریقے سے بھی پیش کیا جائے بالآخر اس نے ناکام ہونا ہے۔‘

امریکی صدر جو بائیڈن کے ایشیا کے پہلے دورے کو اس خطے میں اپنی تجارتی اور فوجی برتری کو برقرار رکھنے کے امریکی عزم کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور یہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب اس کا حریف چین کووڈ وبا پھیلنے پر قابو پانے کے مقصد سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نمایاں اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا