English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم مداخلت کریں گے : صدر بائیڈن

share with us


ٹوکیو:   23/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو امریکا عسکری طاقت کے ساتھ مداخلت کرے گا۔

صدارت کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ایشیاء کے پہلے دورے پر جو بائیڈن کی جانب سے ٹائیپے کی حمایت میں یہ سخت بیان پیر کے روز ٹوکیو میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں دیا گیا۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرین پر بلا اشتعال حملے کے بعد اس خود مختار جزیرے کی حفاظت کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے تائیوان کے خلاف کی جانے والی کوئی بھی کوشش مناسب نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا کوئی حملہ پورے خطے کو متاثر کرے گا اور یہ صورتحال بالکل یوکرین کے مماثل ہوگی۔

جاپان کے دارالحکومت میں دیئے جانے والے بیان کے بعد امریکا کی تائیوان کے حوالے سے موجودہ مبہم اسٹریٹیجک پالیسی میں وضاحت سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل امریکا نے تائیوان کی حکومت کی حمایت کرنے کا وعدہ تو کیا ہے لیکن یہ بات واضح نہیں تھی کہ اگر تائیوان پر حملہ کر دیا جاتا ہے تو امریکا کا کیا ردِ عمل ہوگا۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ امریکا ’ون چائنا پالیسی‘ کو مانتا ہے جس کا مطلب ہے کہ چین کے ساتھ صرف رسمی سفارتی تعلقات ہیں جبکہ تائیوان کے ساتھ غیر رسمی بات چیت جاری رہتی ہے۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا