English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق اور کویت: گردو غبار کے طوفان کے باعث پروازیں معطل

share with us

 

23/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع) عراق اور کویت نے گردو غبار کے طوفان کے باعث پروازوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

سرکاری دفاتر میں چھٹی کردی گئی۔ حد نظر محدود ہوجانے، ٹریفک حادثات بڑھنے کے خدشات اور تنفس کے امراض سے سے بچنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

کویتی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ’ پیر کو پورے ملک میں گردوغبار کے باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد ورفت مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 20 منٹ سے عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے‘۔

کویتی جریدے القبس نے محکمہ شہری ہوابازی کے حوالے سے بتایا کہ ’گردوغبار کا طوفان ختم ہونے پر پروازوں کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ گردو غبار کے طوفان کی شدت کم ہونے پر فضائی ٹریفک بحال ہو جائے گی‘۔

کویت کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو گرد وغبار کے طوفان کے باعث موسم کی غیر مستحکم صورتحال اور شاہراہوں پرحد نظر کم ہونے کے خطرے سے بھی خبر دار کیا ہے۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا