English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ڈولفن کو علاج کی ضرورت ہو تو اللہ اس کے دل میں کیا بات ڈالتا ہے!

share with us


سوئزرلینڈ: 22/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)سائنس نے بتایا ہے کہ سمندر میں میلوں پھیلی ہوئی مونگے اور مرجانی چٹانیں (کورل ریفس) بعض جانوروں کے لیے ہسپتال کا کام کرتے ہیں۔ بالخصوص جلد کی بیماریوں میں مبتلا ڈولفن یہاں آکر خود کو رگڑتی ہیں اور شفایاب ہوکر واپس جاتی ہیں۔

جلد کے انفیکشن اورخارش کے لیے ہم ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں یا کوئی مرہم لگاتے ہیں لیکن جلد کی خارش یا کسی اور بیماری میں ڈولفن مونگے اور مرجانی چٹانوں کا رخ کرتی ہیں۔ وہاں ناک سے دم تک اپنا بدن رگڑتی ہیں اور یوں وہ صحتیاب ہوجاتی ہیں۔

یہ تحقیق جامعہ زیورخ کی اینجلا زلٹنر نے کی ہے جس کی تفصیل آئی سائنس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ ان کے مطابق شاید مرجانی چٹانوں میں کوئی خاصیت ہے یا پھر وہاں موجود حشرات جلدی بیماری دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر اینجلا نے 13 برس قبل مصر میں ڈولفن کو کورل ریفس پر لوٹتے ہوئے دیکھا تھا جو اس سے قبل کسی ماہر کی نظر سے نہیں گزرا تھا۔ وہ اس کی وجہ جاننے میں لگ گئیں اور معلوم ہوا کہ بیمار ڈولفن مخصوص مونگوں کے پاس ہی جاتی ہیں۔

اس کے بعد سمندر میں اترکر انہوں نے ڈولفن کا مشاہدہ کیا اور اس عمل کو قریب سے دیکھا۔ اب جس حصے پر ڈولفن جارہی تھیں اینجلا نے ان کے نمونے لیے اور تجربہ گاہ میں ان کا تجزیہ کیا۔

بالخصوص جورجونیئن کورل، لیدر کورل ایک خاص طرح کی اسفنج کا جب کمیت طیف نگاری (ماس اسپیکٹرومیٹر) سے تجزیہ کیا گیا تو ان تینوں میں کل 17 اجزا ملے جوبیکٹیریا اور وائرس کش ہیں، سوزش دور کرتےہیں اور زہر(ٹاکسک) کو زائل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں ہارمون اور اینٹی آکسیڈنٹ سے وابستہ خواص بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کورل کی سطح پر موجود طبی خواص والے اجزا جب ڈولفن کی جلد پر لگتے ہیں تو وہ گویا مرہم بن کر ان کی بیماری دور کرتے ہیں، ان میں بیکٹیریا انفیکشن سے بچاؤ بھی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی مرجانی چٹانوں کے اطراف میں ڈولفن زیادہ پائی جاتی ہیں اور کورل ان کے لیے شفاخانوں کا کام کرتے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ خاص مرجانی چٹانوں کا تحفظ بہت ضروری ہے ورنہ ڈولفن بیمار ہونے کی صورت میں ان کی حالت مزید ابتر ہوسکتی ہے۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا