English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’Bombay‘ کو انفوسس کمپنی کے ملازم نے سمجھا ’’ Bomb Hai‘‘

share with us

ایک فون کال نے پل بھر میں سوشیل میڈیااور دیگر ذرائع کو اپنے لپیٹ میں لے کر شہر بھر میں افواہ پھیلادی کہ انفوسس کمپنی میں بم پلانٹ کیا گیا ہے۔ منگلور پولس عملہ فوری کارروائی کرتے ہوئے پورے کیمپس کو ملازموں سے خالی کرایا اور پھر بم اسکواڈ ٹیم نے پوری کمپنی کی چھان بین کی تو کچھ نہیں پایا۔ اس بیچ پولس کی ٹیم نے انجان فون کا پیچھاکرتے ہوئے فون نمبر کے پتہ پر پہنچے تو وہ گھر کوتی پرساد الوا نامی شخص کا گھر تھا جو پیشے سے طباخ ہے، اس نے پولس کے سامنے وضاحت کی کہ اس نے غلط نمبر ڈائل کیا تھا دراصل وہ ممبئی کو فون کرنا چاہ رہا تھامگر وہ نمبر انفوسس کو لگا اور پھر اس نے اپنے ہی انداز میں Bombay پوچھا تھا مگر سامنے والے نے Bomb haiسمجھ کر غلط افواہ پھیلادی۔ پولس نے اطمنان کے لئے ایک بار پھر انفوسس کیمپس پہنچ کر چھان بین کی۔ انفوسس کے ملازموں کی بھی سیکوریٹی ریژن کے لئے دوبارہ مکمل تحقیقات کی گئی ہے۔ موقع واردات کا معائنہ کرنے والوں میں اے سی پی کویتا، سرکل انسپکٹر منجوناتھ اور دیگر پولس کا عملہ تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا