English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے چکبالاپور میں ڈیم کی دیوار پر چڑھنےکی کوشش، تیس فٹ سے نوجوان گرکر زخمی

share with us
karnataka, chikbalapur dam,

بنگلورو23؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے چکبالاپور میں پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان ڈیم کی دیوارکے تیس فٹ سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چکبالور پور ضلع میں واقع شرینواس ساگرا ڈیم سیاحوں میں مقبول ہے اور دور دراز سے سیاح یہاں کا سفر کرتے ہیں۔ یہاں واقع ایک دیوار سے پانی گرتا ہے جس پر انتظامیہ کی جانب سے چڑھنا منع ہے لیکن اس کے باوجود نوجوان نے چڑھنے کی کوشش کی اور تیس فٹ پر پنچنے کے بعد گرگیا جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا