English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور سے تعلق رکھنے والے پانچ ماہی گیرطوفان کی زد میں آنے کے بعد بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں کامیاب

share with us
bhatkal, shirur, mahigeer, mahigeer kashti, samandari tufan,  بھٹکل، شیرور، ماہی گیر، ماہی گیر کشتی، سمندری طوفان،

بھٹکل 23؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) سمندر میں ماہی گیر کشتی ڈوب جانے سے اس پر سوار پانچ افراد دوسرے ماہی گیروں کے تعاون سے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مشتاق اپنے دیگر چار ساتھیوں ابوبکر ، حمید ، شبیر اور اشرف کے ساتھ اتوار صبح گیارہ بجے ماہی گیری کے لیے نکلے لیکن اسی روز ان کی کشتی طوفان کی زد میں آنے سے ڈوبنے کے قریب ہوگئی۔ اسی وقت انہوں نے عرفان نامی شخص کی کشتی سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا اور مدد کی درخواست کی جس پر وہ متعلقہ جگہ پر پہنچ گئے اور ہمیں (پانچوں ماہی گیروں) کو اپنی کشتی پر سوار کرلیا۔

سوشیل میڈیا پر ڈوبنتی کشتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کشتی میں پانی بھرگیا ہے اور وہ ڈوبنے کے قریب ہے۔

کشتی کے مالک کے مطابق کشتی میں جال سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی تھی جو ساحل تک نہیں لائی جاسکتی ہے، قریب دس لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا