English   /   Kannada   /   Nawayathi

کے ای بی کی لاپرواہی: بجلی تار کے جھٹکے نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

share with us

کچھ کام سے جب ناظم کوالٹی فارم کے گیٹ کے باہر آرہی تھی کہ یہاں قریب ہی واقع ایک نالے میں پیر پھنس گیا، جب کہ آج صبح ہیکے ای بی والوں نے بجلی کھمبے کے قریب موجود ایک درخت کی کٹائی کی تھی اس موقع پر شاید ایک بجلی تار کٹ کر زمین پرآرہی ۔یہی تار گیٹ کے قریب واقع نالے میں پڑی ہوئی تھی جس میں ہائر وولٹیج کی بجلی دوڑ رہی تھی، جیسے ہی لڑکی نے پانی میں قدم رکھا، لڑکی کانپنے لگی اور بچاؤ کے لئے قریب ہی واقع گیٹ کا سہارا لیا تو،بجلی اور لوہے کی آمیزش سے بجلی کا جھٹکا زور سے لگا اور ناظمہ ہلاک ہوگئی۔ ۔خبر کے پھیلتے ہی کئی لوگ یہاں جمع ہوئے اور پھر کے ای بی کے لاپراہی کے خلاف ناراضی جتائی، لوگوں کے غصہ کو دیکھ کر پولس نے فوری کے ای بی دفتر کے قریب پولس کا سخت بندوبست کردیا۔ جائے واردات پر سرکل انسپکٹر ایرپا بیلی اور دیہی پولیس تھانہ کے پی ایس آئی نے معائنہ کیا۔ لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ کے اے بی کے خلافقانون کے دائرے میں کارروائی کی جائے گی۔ ۔ دیہی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹکل سرکاری اسپتال روانہ کردیا گیا۔

جامعہ آباد روڈ پر سڑک حادثہ : دو نوجوان اور ایک بچی زخمی 

بھٹکل 25؍ستمبر (فکروخبرنیوز)جامعہ آباد روڈ پر مولانا ابوالحسن ندوی اکیڈمی کے قریب دوبائک کے آپسی تصادم سے دونوجوان اور ایک بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ فکروخبر کے مطابق جامعہ جارہی بائک مخالف سمت سے آنے والی بائک سے ٹکرا گئی ۔ محمد علی (25) اظہر (19) اور نبا(3) زخمی ہوگئے ۔ نبا کے انگلیاں زخمی ہونے کی وجہ سے اس کو مرڈیشور آر ین ایس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ 

(تصاویرفوٹو گیلری میں دیکھ لیں )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا