English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ صرف سفارتی کوششوں سے ہی ختم ہو سکتی ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی

share with us

22/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں روسی فوجی مداخلت کے ساتھ فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی جنگ صرف سفارتی کوششوں سے ہی ختم ہو سکتی ہے۔ صدر زیلنسکی نے ملکی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے یہ بات ایک ایسے وقت پر کہی ہے، جب کییف اور ماسکو کے مذاکراتی نمائندوں کے مابین بات چیت اس وجہ سے جمود کا شکار ہو چکی ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر غیر لچک دار موقف کے الزامات لگا رہے ہیں۔ اس بات چیت میں ایک مرکزی متنازعہ موضوع یہ ہے کہ روس نے اب تک یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے، آیا وہ اسے اپنے پاس ہی رکھنا چاہییں یا انہیں خالی کرتے ہوئے واپس اپنی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر چلے جانا چاہیے۔

 

DW UrduNews

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا