English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈگری فائنل ائیر طلباء کا پارک میں جنم دن پارٹی منانا مہنگا پڑا

share with us

طلباء میں تمام قوموں کے طلباء موجود تھے ۔ شہر میں یہ بات آگ کی طرح اس وقت پھیل گئی جب کسی نے یہ افواہ پھیلادی تھی طالبات کو مسلم نوجوان لے آئے ہیں۔ صبح سے دوپہر تک عاشق ومعشوقہ کی طرح حرکتوں کو جب مقامی افراد نے دیکھا توآؤٹ یونیفارم میں ہونے کی وجہ سے ان طالبات کو بیرونِ شہرکے سمجھ کر شک و شبہ میں آگئے۔بعض لوگوں نے ان کو منی پال یونیورسٹی کے سمجھا جب کہ بعضوں نے منگلور کے ۔ افواہوں کی وجہ سے قریب 300 افراد موقع واردات پر جمع ہو گئے ۔ اور طلباء کو آڑے ہاتھوں لیا، شہر میں پھیل رہی فرقہ وایت کی بو کو دیکھ مقامی باشندوں نے مقامی میڈیا کے ذریعہ پولس تھانے کو خبر پہنچائی، پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طلباء کو حراست میں لیااورپولس تھانے لے گئیں۔تحقیقات کے دوران طلباء نے اقرار کیا کہ وہ ایک دوست کے جنم دن کے پارٹی کے مزے لینے کے لئے پارک میں آئے تھے اور تمام طلباء کنداپور کے ایک مشہور تعلیمی درسگاہ میں ڈگری کے فائنل ائیر میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، متعلقہ طلباء کے سرپرستان کوبلا کر طلباء کو واپس بھیج دیا گیا۔ غلط افواہوں کی وجہ سے قریب تھا کہ کنداپور میں فسادات ہوتے مگرپولس کی فوری مداخلت نے شہر میں امن کو برقرار رکھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا