English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس اور جاپان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ، روسی وزیر خارجہ نے کیا اپنا دورہ منسوخ

share with us
russia, japan,

ماسکو21؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) مخالفانہ بیانات کے باعث روس اور جاپان کے تعلقات بھی سردمہری کا شکار ہونے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ روسی سفارت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ روس فی الحال وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ جاپان کے لئے کسی انتظامات پر غور نہیں کررہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کے تیسرے ایشیائی محکمے کے ڈائریکٹر نکولے نوزردیف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ٹوکیو مغرب کی قیادت میں "روسوفوبک مہم”میں سرگرم عمل ہے اور کھلے عام اعلان کرچکا ہے جس کا مقصد روس کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع ایک انٹرویو میں روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیراعظم کی انتظامیہ نے روس مخالف تباہ کن اقدامات کئے جو دو طرفہ تعلقات کے لئے بے پناہ نقصان دہ ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں پر محیط باہمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ جاپان سے متعلق کوئی اقدامات کئے جارہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات میں کوئی بھی حرف آخر نہیں سمجھی جاتی، تاہم ہم ابھی جاپان کے ساتھ کسی رابطوں سے متعلق انتظامات پر کوئی غور نہیں کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا