English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے دھارواڑ میں بھیانک سڑک حادثہ ، نو افراد ہلاک

share with us
dharwad accident, accident in dharwad, hubli dharwad accident,

دھارواڑ 21؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں کرناٹک کے دھارواڑ قصبے کے قریب MUV جس میں وہ سفر کر رہے تھے ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد چار بچوں سمیت نو افراد کی موت ہو گئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں 14 افراد سوار تھے۔

مرنے والوں کی شناخت اننیا (14)، ہریش (13)، شلپا (34)، نیلووا (60)، مدھوشری (20)، مہیشور (11)، شمبولنگایا (35)، چناوا بناکر (45) اور مانوشری بسواراج دسنکوپا (16) کے طور پر کی گئی ہے۔ افسران کے مطابق آرادھیا ہٹملاناور (5) کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر جو زخمی ہوئے ہیں وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ان تمام کا تعلق بیناکنکٹی گاؤں سے تھا اور منصور میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

 

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بڈا گاؤں کے قریب 1.30 بجے اس وقت پیش آیا جب فورس ٹریکس کروزر کا ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹکر سے گاڑی کچل گئی، جس میں سوار سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ دیگر دو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دھارواڑ دیہی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کو KIMS ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن تھی اور ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ چلارہا تھا۔ ہم نے زندہ بچ جانے والوں سے معلومات لی اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈرائیور کو دو بار آہستہ چلنے کو کہا لیکن اس نے توجہ نہیں دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا