English   /   Kannada   /   Nawayathi

قمری تاریخ میں اختلاف دراصل فلکیات میں کم علمی کی وجہ سے ہے:علی مانک فان

share with us

ان باتوں کا اظہار علم فلکیات میں عبوریت رکھنے والے سمندری علمِ حیاتیات کے ماہر81سالہ جناب علی مانک فان نے کیا وہ یہاں بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے دورے کے بعد دفتر فکروخبرپہنچ کر اپنے زریں خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ اپنے ساتھی جناب مصطفی احمد کے ہمراہ آنے والے موصوف علی مانک کی رہنمائی جامعہ اسلامیہ کے استاد جناب عبدالرحیم کررہے تھے ۔ موصوف نے اس موقع پر قمری تاریخ کے صحیح حساب لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے پر اس کا حساب صحیح طور پر نہیں لگایا جارہا ہے جس کی وجہ سے بڑی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ فکروخبر ایڈیٹر نے جب سوال کیا کہ دنیا کے کئی حصوں میں جب دن ہوتا ہے تو کہیں رات ایسے میں آپ اس بات کا کیسے دعویٰ کرسکتے ہیں کہ ایک ہی تاریخ پوری دنیا میں ہوسکتی ہے ۔موصوف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نہیں بلکہ قرآن کہہ رہا ہے کہ قمری تاریخ کو سمجھنے کی کوشش کریں ، اللہ نے منازل طئے کئے ہوئے ہیں، ان منازل کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے اور اور پھر علم فلکیات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو اس کا جواب بآسانی مل جائے گا، موصوف نے اس موقع پر ان جوابات کو تفصیل سے حاصل کرنے کے لیے اپنے کئی ویب سائٹ کا حوالہ دیاجس میں قابل ذکر ، www.hijracalender.com ہے۔
ملحوظ رہے کہ موصوف کی زندگی کی تفصیلات انسائیکلو پیڈیا میں درج اس لنک پر بھی حاصل کی جاسکتی ہے،http://en.wikipedia.org/wiki/Ali_Manikfan اس کے علاوہ ،http://www.maldivesroyalfamily.com/minicoy_ali_manikfan.shtml میں بھی موصوف کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ علم حیاتیا ت کے سلسلہ میں انہوں نے ایک مچھلی کی کھوج خود کی تھی، جس مچھلی کو انگریزوں نے انہیں کے نام سے موسوم کردیا۔ مشاہدے کی صلاحیت اور سمندری زندگی میں گہری نظر رکھنے کی وجہ سے ان کو دنیا کے مشہور و معروف لوگوں کے ساتھ سمندری حیاتیات پر کام کرنے کا موقع ملا، اس کے علاوہ انہوں نے ایک قدیم ڈیوہی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سندباد میں نقل جہازکو ڈیژائن کیا تھا اس کے 1981میں عمان میں اسی طرز پر جہاز بنایا جس کا نام سوہر رکھ دیاگیا ۔ موصوف کی پیدائش تمل ناڈو میں ہوئی اور اب یہ مالدیپ میں مقیم ہیں، بیجاپور کے الامین کالج میں ایک محاضرہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران بھٹکل دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ بھٹکل، علی پبلک اسکول، مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی اور دفتر فکروخبر کا معائنہ کیا اور بھٹکل دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 

abudefduf manikfani

 

sohar2

Ali Manikfan Ima

 

 

IMG 0002

 

mas

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا