English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشہورومعروف ماہر علم الحیات و فلکیات جناب علی منک فان کی جامعہ اسلامیہ میں آمد

share with us

وہ کل جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں علیاء درجات کے طلباء سے خطاب کررہے تھے ۔ موصوف کے اچانک بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے دورے سے طلباء نے خوب استفادہ کیا،موصوف نے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیا میں ایک ہی چاند نظر آتا ہے البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ محل وقوع کے اعتبار سے الگ الگ موقعوں پر نظر آئے لیکن چاند ایک ہی ہے ۔ مہمان نے اجرام فلکیات کی گردش پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن وحدیث کے حوالہ سے بتایا کہ چاند کی منزلیں اللہ نے متعین کی ہیں لہذا اس کے ذریعہ سے دنوں کا حساب لگایا جاسکے اور بتایا کہ سورج کی حقیقی منزلوں کا انسان کو علم نہیں ہے لہذا اس کے ذریعہ دنوں کا حساب لگانا ممکن نہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کا معروف ادارہ ناسا (NASA) بھی اپنے کاموں کی ترتیب قمری تاریخ کے حساب سے کرتا ہے ۔ لہذا اس بات کی ضرورت ہے کہ فلکیات کے علم کو سیکھتے ہوئے قمری تاریخ کی حفاظت کی جائے ۔ ملحوظ رہے کہ یہ جلسہ موصوف مہمان کی آمد پر طلباء کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا جس کا آغاز عبداللہ برماور کی تلاوت سے ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا