English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج 

share with us
Bhatkal, bhatkal rain,

بھٹکل 19 مئی 2022 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں آج موسلادھار بارش ہوئی ، آج صبح شروع ہونے والی بارش خبر لکھے جانے تک جاری رہی جس سے عام زندگی متأثر رہی اور کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سواریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرینیج کے کام کے بعد بند کیے گڈھے دھنسنے سے بھی سواریوں کو نقصان ہوا ہے۔

فکروخبر کے مطابق شہر کے شمس الدین سرکل پر پانی بھرنے سے تالاب کا منظر رہا ، اسی طرح رنگن گنٹے اہم شاہراہ کے قریب بھی پانی بڑی  مقدار میں سڑک پر جمع رہا ، جامعہ اسلامیہ کے صدر دروازہ کے قریب تینگن گنڈی مین روڈ پر بھی پانی مسلسل بارش کی وجہ سے کھڑا رہی۔

سوشیل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ جالی ڈرینیج کام مکمل ہونے کے بعد سڑک دھنسنے سے ایک کار اس میں پھنس گئی جس سے کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ساحلی اضلاع میں اترکنڑا کے کے مختلف علاقوں سمیت اڈپی اور جنوبی کنیرا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا