English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام : ٹفن میں بیف لے جانے کے الزام میں اسکول کی ہید مسٹریس گرفتار

share with us

حیدرآباد:19؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)آسام کے گولپارہ ضلع میں ایک سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس پر ٹفن میں بیف اسکول لے جانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

56 سالہ خاتون کے خلاف دفعہ 153A (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حرکتیں، جس کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا تھا)آئی پی سی  کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ضلع کے ایک پولیس عہدیدار نے تصدیق کی کہ یہ گرفتاری اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔

اسکول مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ وہ دوپہر کے کھانے کے لیے اسکول میں گائے کا گوشت لائی تھی، اور عملے کے کچھ اراکین کو پیش کر رہی تھی، جس سے ان میں بے چینی کا احساس پیدا ہوا،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا