English   /   Kannada   /   Nawayathi

متھرا شاہی عیدگاہ مسجد ہٹانے کا مقدمہ چلانے کی عدالت نے دی اجازت ، اویسی نے کہا اب قانون کی کوئی اہمیت نہیں

share with us

:19؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) متھرا میں کرشنا جنم بھومی عیدگاہ مسجد تنازعہ پر بھی عدالت میں سماعت ہوگی۔ متھرا کی ضلعی عدالت نے مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ ضلعی عدالت نے یہ فیصلہ سول جج کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر دیا ہے۔ متھرا کی عدالت نے جمعرات کو ’کرشن جنم بھومی‘ یا بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کے قریب واقع شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے مقدمے کی اجازت دے دی۔
وہیں اسدالدین اویسی نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’ متھرا کی سری کرشنا جنم استھان سیوا سنگھ اور شاہی عیدگاہ ٹرسٹ نے 1968 میں ایک معاہدے کے ذریعے اپنے مسائل حل کیے تھے۔ عبادت گاہوں کا قانون 1991 ایسے معاملات کو عدالت میں لے جانے سے بھی منع کرتا ہے۔ لیکن اب قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ مسلمانوں کا وقارلوٹنا اب واحد مقصد ہے 

اویسی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں سری کرشنا جنم استھان سیوا سنگھ اور شاہی عیدگاہ ٹرسٹ کے درمیان ہوئے معاہدہ کے دستاویزات کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے 

تصویرتصویرتصویر

 

کرشنا جنم بھومی کیس کی سماعت یکم جولائی کو ہوگی۔ جمعرات کو سول جج سینئر ڈویژن، متھرا کی عدالت میں مدعی منیش یادو کیس میں شری کرشنا ویراجمان کی جانب سے ان کے وکیل دیوکی نندن شرما کے ذریعہ دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ () کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ ڈی ایم، ایس ایس پی اور سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر کو اس کی نگرانی کا ذمہ دار بنایا جائے۔ پرنسپل سیکریٹری داخلہ شاہی عیدگاہ کی مکمل نگرانی کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا