English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنظیم کے ایکژی کیٹو میٹنگ میں عبدالرحیم نے بازی مارلی

share with us

جب کہ اس سلسلہ میں اطلاعات کے مطابق کانگریسی اُمیدوار عبدالرحیم نے بھی تنظیم سے حمایت کی درخواست پیش کی تھی، اس کے بعد متنازع بیانات کے سامنے آتے ہی، عوام کا ایک طبقہ تنظیم کے اس فیصلہ سے ناخوش ہوا۔ جمعرات کی شام منعقدہ تنظیم کی اپنی خصوصی میٹنگ میں کھل کر تنظیم کے فیصلہ کی مذمت کی اور اس طرح کئی الزامات عائد کئے جس کا تذکرہ فکروخبر نے اس سے پہلے شائع خبر میں کرچکا ہے، اسی مخالفت کے پیشِ نظر اور عوام کے بڑھتے احتجاج کو دیکھتے ہوئے آج دفتر مجلس اصلاح و تنظیم میں ایکژی کیٹیوممبران کی ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی اور دونوں اُمیدواروں کے حق میں ممبران کو اپنا حق رائے دہی کا موقع دیا گیا تو اس میں عبدا لرحیم شیخ نے بازی مارتے ہوئے کل 26ووٹوں سے آگے رہے۔ جملہ 70ووٹوں میں عمران لنکا کے حق میں 22اور عبدالرحیم کے حق میں 48ووٹ آئے، اس طرح تنظیم نے عبدالرحیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔ اجلاس کے دوارن عوام کا ایک طبقہ تنظیم کے باہرکچھ لوگوں کے نام کے ساتھ ان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے غداری کا الزام لگار ہا تھا، اور اسی مناسبت سے کچھ کٹ آؤٹ نمائش کئے جارہے تھے۔ ’’نعرے مختلف فیہ اور پھر متنازع ہونے کی وجہ سے اس کا تذکرہ نہیں کیاجارہا ہے‘‘ ۔عوام نے دفتر میں بھی پہنچ کر انہیں متنازع نعروں کو دہرایا اور بار بار کچھ مخصوص ناموں کے ساتھ ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا اورمطالبہ میں شدت دیکھتے ہوئے تنظیم کے اراکین نے احتجاجیوں کو اپنے انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ فیصلہ تو عبدالرحیم کے حق میں آگیاہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عبدالرحیم اکثریتی طبقے کے اس اعتماد کو بچاپائیں گے،انتخابات میں جیت درج کرنے کے لئے کونسی سیاسی حکمتِ عملی اپنائیں گے، کیوں کہ مانا یہ جارہا ہے کہ منکال ویدیا کی جانب سے کوئی خاص چہرہ اس انتخابات میں نظر نہیں آرہا ہے، کیا عبدالرحیم اس کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے رکن اسمبلی سے ان کی حمایت کا مطالبہ رکھیں گے۔ بحرکیف ! عبدالرحیم پر ضروری ہے کہ وہ اب لوگوں کے بھروسہ پر کھرے اُتریں۔

DSC 0032

 

DSC 0038

 

 

DSC 0040

 

DSC 0052

صرف چار ہی اُمیدوارپنچایت انتخابات میں حصہ لیں گے
بقیہ تمام اُمیدواروں نے اپنے نام واپس لئے 

بھٹکل21ستمبر (فکروخبرنیوز ) بھٹکل جالی پنچایت کے ضمنی انتخابات کے لیے جملہ 19اُمیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کرتے ہوئے اپنی اُمیدواری پر مہر ثبت کی تھی، اطلاع کے مطابق بجز اُمیدواروں کے بقیہ تمام اُمیدواروں نے اپنے نام واپس لیتے ہوئے میدانِ سیاست خالی کرچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کورما راؤ نے فکروخبر سے گفت وشنید کرتے ہوئے بتایا کہ جملہ 19اُمیدواروں میں اب صرف4اُمیدوار رہ گئے ہیں۔(۱)کانگریس اور تنظیم کے حمایت یافتہ اُمیدوارعبدالرحیم شیخ،(۲)بی جے پی کے اُمیدواردیپک نائک(۳)آزاد اُمیدوارایم ایم نائک(۴)آزاد اُمیدوار عبدالکریم ، ان چار اُمیدواروں کے درمیان پنچایت ضمنی انتخابا ت میں رسہ کشی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا