English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین واشنگٹن کے اشاروں پر : روس کا الزام

share with us

 


18/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)روس نے ایک بار پھر یورپی یونین کو امریکی تسلط کے زیراثر ہونے اور فیصلے واشنگٹن کے اشاروں پر کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ ماریا زخاروف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جاننا انتہائی دشوار ہو گیا ہے کہ یورپی یونین کے کون سے فیصلے اور خودمختار اور آزاد حیثیت میں کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی اپنی پالیسی کیا ہے؟ وہ کیا چاہتے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں ان باتوں کو کوئی نہیں سمجھ سکتا کیونکہ ان کے بیانات امریکی ہدایت کے زیراثر ہوتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپ کے فیصلوں اور بیانات کا انتظامی مرکز درحقیقت ان کے رکن ممالک کی سرزمین نہیں ہے۔

روس متنبہ کر چکا ہے کہ برسلز کی طرف سے یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کا فیصلہ خود اس 27 رکنی بلاک کے خاتمہ کر دے گا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے فروری کے آخر میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کو یورپی یونین کے بلاک میں شامل کرنے کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگےریابکوف نے ماسکوں میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے نیٹو میں شمولیت سے ان کے ممالک کی سیکورٹی اور سلامتی مضبوط نہیں ہو گی۔

 

ARY News Urdu

 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا