English   /   Kannada   /   Nawayathi

جالی ضلع پنچایت انتخابات کے لیے تنظیم کے فیصلہ کو لے کرعوام کا غصہ پھوٹا

share with us

بلکہ جے ڈی ایس پارٹی کی طرفداری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے قوم کے فلاح کے لیے نہیں بلکہ کسی پارٹی کے لوگوں کو خوش کرنے کے فیصلے کئے جارہے ہیں،اس طر ح کی باتیں بھی عوام نے اپنے ناراضگی کے اظہار کے ساتھ تنظیم ذمہ داران و اراکین کے سامنے رکھا۔ لوگوں کا اعتراض تھا کہ تنظیم نے سیاسی میدان میں رہ کر، ایک عرصہ سے عوام کی فلاح وبہبودی کے کام میں بھرپور حصہ لینے والے فرد کی حمایت کرنے کے بجائے ایک نوجوان شخص کو جس کو سیاست کے سلسلہ میں کوئی علم نہیں ، اور لوگوں میں معروف و مشہور بھی نہیں ایسے شخص کو لایا گیا ہے،تنظیم کے اُمیدوارعمران لنکا سے ہمیں ذاتی دشمنی یا اس طرح کی کوئی عداوت نہیں ، لیکن ہر میدان کے اپنے الگ لوگ اور اشخاص ہوتے ہیں ، ان کو چن کر مزید خدمت کا موقع دینے کے بجائے ، پارٹی گری پر تنظیم اُتر آئی ہے۔ لوگوں نے تنظیم پر دیگر سیاسی پارٹیوں کے چھاپ کونکالنے کے لیے عنایت اللہ شاہ بندری (نائب صدر دوم) اور سید محی الدین کو تنظیم سے نکال باہر کرنے کاپرزور مطالبہ کیا اور بعض لوگوں نے عنایت اللہ شاہ بندری پر یہ کہتے ہوئے الزام لگایا کہ تنظیم سے پہلے ہی عنایت اللہ شاہ بندری کو یہ کہنے کا ہر گز حق نہیں کہ تنظیم کی جانب سے عبدالرحیم کو موقع نہیں دیا جائے گا۔ لوگوں نے ا س موقع پر کھلم کھلا تنظیم کے عہدیدارن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلا فیصلہ بھی غلط لیا گیا اور اب بھی جو فیصلہ لیا گیا ہے کہ وہ عوام کے مخالف ہے اور اس طرح کرنے سے نہ صرف شکست کا سامنا کریں گے بلکہ تنظیم سے عوام کا اعتماد ہٹ جائے گا۔ عوام کی مرضی کے بنا تنظیم کے ایسے فیصلے کی پرزور مذمت کی جانے کی بات بھی یہاں موجود کئی عوام نے ذمہداران سے کی۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران ناراض عوام کو اپنے ہی انداز میں مختلف دلائل دے کر سمجھانے کی کوشش کی مگر عوام کی جانب سے لگاتار اعتراضات کی بوچھاڑ رہی اور تنظیم پر یکطرفہ فیصلہ کرنے کا الزام لگایا۔ اب اس ہنگامے کے دیکھناہے کہ تنظیم آئندہ جاکر اپنے فیصلہ میں تبدیلی لائے گی یا پھر عمران لنکا پر ہی اپنے مہر کو ثبت کرے گی؟؟

IMG-20130919-WA0010

IMG-20130919-WA0009

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا