English   /   Kannada   /   Nawayathi

یٰسین ایک سال تک گوا میں چھپ کر بیٹھا تھا

share with us

گوا پولس ڈپٹی جنرل او پی مشرا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے این آئی اے ٹیم کے گوا آنے کی تصدیق کی مگر یٰسین گوا میں رہائش پذیر تھا یا نہیں اس سلسلہ میں ریاستی پولس کو کئی حتمی رپورٹ نہیں دی ہے۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق یٰسین گو ا میں اپنی ٹیم بنانے کے لئے آیا تھا۔ اس بیچ اطلاع ملی ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ہوئے بم دھماکوں کے سلسلہ میں مزید تحقیقات کرنے کے لئے این آئی اے نے عدالت میں مزید حراست میں رکھنے کی مانگ کرنے کے بعد عدالتی تحویل کی مدت 22ستمبر تک کردی ہے۔این آئی اے نے عدالت میں یہ بتائی ہے کہ یٰسین اپنے جال ،پاکستان ، نیپال سمیت اور بھی کئی ملکو ں میں پھیلا رکھا ہے، یٰسین کے ساتھ گرفتار ہونے والے اسداللہ اختر کو حیدرآباد کے این آئی اے ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے، دل خوش نگر میں پیش آئے بم دھماکوں میں اسداللہ کے بالراست شریک ہونے کے الزامات ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا