English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا معاشی بحران، نئے وزیراعظم کی قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز

share with us

 

17/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے خسارے کی شکار قومی ایئر لائن کی نجکاری کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد ملک کو طویل عرصے سے درپیش سنگین معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم ر نے یہ تجویز پیر کو پیش کی ہے۔

وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک خصوصی ریلیف بجٹ تجویز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس سال کے پہلے منظور شدہ ترقیاتی بجٹ کا متباد ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی مالی حالت اتنی خراب ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر سامان اور سروسز خریدنے کے لیے پیسے چھاپنے پر مجبور ہے۔

خیال رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے سری لنکا کے سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے گزشتہ جمعرات کو وکرما سنگھے کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔

اس سے قبل صدر کے بھائی مہندا راجا پاکسے نے 9 مئی کو اس وقت وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ زرمبادلہ کی شدید قلت کے باعث کئی ماہ سے سری لنکا کے شہری درآمدی اشیا جیسے ادویات، ایندھن، گیس اور خوراک کی خریداری کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی آمدنی میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال 2020-2021 میں سری لنکن ایئر لائنز کو تقریباً 123 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ اور مارچ 2021 تک اس کا مجموعی نقصان 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

’اگر ہم سری لنکن ایئرلائنز کی نجکاری بھی کرتے ہیں تو یہ ایک نقصان ہے جو ہمیں برداشت کرنا ہو گا۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ایک ایسا نقصان ہے جو اس ملک کے ان غریب لوگوں کو بھی برداشت کرنا ہوگا جنہوں نے کبھی ہوائی جہاز پر قدم نہیں رکھا۔‘

سری لنکن ایئر لائنز کا انتظام 1998 سے 2008 تک ایمریٹس ایئر لائنز کے پاس تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکا تقریباً دیوالیہ ہو چکا ہے اور اس نے 2026 تک ادا کیے جانے والے 25 ارب ڈالر میں سے اس سال تقریباً 7 بلین ڈالر کے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی روک دی ہے۔ ملک کا کل غیرملکی قرضہ 51 ارب ڈالر ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/May/43881/2022/srilanka_2.jpg

 

سری لنکا کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے پاس قابل استعمال غیرملکی کرنسی کے ذخائر صرف 25 ملین ڈالر ہیں۔

وزیراعظم وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ’مجھے سچ چھپانے اور عوام کے سامنے جھوٹ بولنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ اگرچہ یہ حقائق ناخوشگوار اور خوفناک ہیں، لیکن یہ حقیقی صورتحال ہے۔ مختصر مدت کے لیے، ہمارا مستقبل اس مشکل وقت سے بھی زیادہ مشکل ہو گا جس سے ہم نے گزرے ہیں۔‘

وکرما سنگھے نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن بہت سی جماعتیں ان کی حکومت میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وکرما سنگھے کی تقرری روایت اور عوام کی مرضی کے خلاف ہے کیونکہ وہ 2020 کے انتخابات میں شکست کھا گئے تھے اور صرف اپنی پارٹی کی خصوصی نشست کے ذریعے پارلیمنٹ میں شامل ہوئے تھے۔

تاہم، ان سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے وکرماسنگھے کے مثبت اقدامات کی حمایت کریں گی۔

 

 

Urdu News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا