English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

share with us


17/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)کویت میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث کویت کی تینوں بندرگاہوں پر میری ٹائم آپریشنز معطل کردیے گئے۔ کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت بھی عارضی طور پر معطل رہی۔

کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی فضائی امور کے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عماد الجلوی نے بتایا کہ’ خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ نیا شیڈول صورتحال بہتر ہونے پر جاری کیا جائے گا‘۔

عماد الجلوی نے کہا کہ ’کویت اس وقت گردوغبار کے طوفان کی زد میں ہے۔ حد نظر ایک ہزار میٹر سے کم کے دائرے میں محدود ہوگئی۔ ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے‘۔

گردوغبار کے طوفان اور حد نظر محدود ہونے کے باعث کویت کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت ڈیڑھ گھنٹے معطل رہی، حد نظر بہتر ہونے پر ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھولا گیا۔

یاد رہے کہ بغداد ایئرپورٹ بھی گردو غبار کے طوفان کے باعث پیر کو بند کردیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں اور فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ پروازوں کا نیا شیڈول موسم بہتر ہونے پر جاری کیا جائے گا۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا