English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور کے اپارٹمنٹ سے 90زندہ بم دریافت کرلئے گئے؟!

share with us

کنڑا اخبار اسی انگریزی اخبار کے حوالے سے آگے لکھتا ہے کہ اپارٹمنٹ کے کمرہ نمبر 301میں یٰسین اور اس کے ساتھی ہڈی کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کئے گئے 90زندہ بم این آئی اے افسران نے ضبط کرلی ہے ، اس بات کی اطلاع خفیہ تحقیقی ایجنسی کے افسران نے دی ہے۔ اس کے ساتھ، ٹائمر، بیٹری، ڈینوٹرس، ڈیجیٹل واچ، سی ڈی، فلاپی، کمپیوٹر سمیت دیگر اہم اجزاء بھی شامل ہیں۔ قریب تین مہینے تک اس اپارٹمنٹ میں رہنے والے مشتبہ دہشت گرد یہیں سے بم تیار کرکے ملک کے مختلف حصوں میں دھماکہ کرنے کی سازش رچی تھی۔ امونیم نائٹریٹ سے تیار کئے جانے والے بم 2008میں بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے لیے استعمال میں لایا گیا تھا۔
حیدرآباد کے دل خوش نگر میں پیش آئے جڑواں بم دھماکے، مہاراشٹر پونے جرمن بیکری، ممبئی داد ہویلی، سورت ، دہلی سمیت 2006سے حالیہ ملک میں پیش آئے مختلف بم دھماکوں میں بھی یہیں سے تیار کئے گئے بموں کو استعمال میں لانے کی بات ہڈی اور یٰسین نے تحقیقات کے دوارن بتایا ہے۔ 
ملک کے اہم شہروں کو نشانہ پر رکھتے ہوئے ملک کے معاشی حالت کو برباد کرنے کے مقصد سے منگلور میں منصوبہ بندی کی گئی ۔ منگلور میں یٰسین بھٹکل نے مقامی ایک تنظیم کے دو کارکن ، تحسین ا ور وقاص کے ذریعہ نائٹریٹ کے ذریعہ بم بنانا سیکھا،ذیفیر ہائٹس میں رہنے والے یہ مشتبہ دہشت گرد اسی گھر کوتربیت گاہ بنائے ہوئے تھے۔ 6ستمبر کو دہلی سے منگلور دورہ کرنے والے این آئی اے افسران نے مذکورہ گھر پہنچ کر چھان بین کرنے کے دوان مذکورہ دھماکہ والی اشیاء کو ضبط کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یٰسین اور ہڈی نے گوا کے نو جگہوں پر بم دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔(رپورٹ: کنڑا اور انگریزی اخبارات سے لی گئی ہے)

مقامی کنڑا چینلوں میں دکھائے جارہے حالیہ تازہ خبر کے مطابق یٰسین اور اس کے ساتھی کو آج گوا میں لایا گیا ہے اور اس کے بیان کے مطابق گوا کے مختلف علاقوں میں لے جاکر چھان بین کی جارہی ہے۔ 


Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا