English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں ہُنڈِی کا کوروبار کرنے والے دو غیر ملکی گرفتار

share with us

مکہ المکرمہ : 14/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو مصری شہری مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوانے کیلیے غیرملکیوں سے رقوم جمع کررہے تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا گیا اوران کے قبضے سے 1.2 ملین ریال برآمد کرلیے گئے ہیں۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/2022/05/14/1457391-553673133.jpg?itok=-b7D-RA0

میڈیا کو جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں مصری شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا