English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی مشن کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ غیر یقینی،امریکہ

share with us

14/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے کہا ہے کہ تاحال یہ امر غیر یقینی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ازسر نو بحال کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کے وفد کی تہران کے دورے کے بعد دی گئی جائزہ رپورٹ پر اظہار خیال کیا۔

ترجمان نے یورپی نمائندے انریک مورا کے دورے کی تعریف کی تاہم کہا کہ اس مرحلے پر معاہدے کی بحالی یقینی ہونے سے ابھی بہت دور ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایران کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ غیر متعلقہ شرائط پر ہی زور دیتا رہے گا اور کیا وہ جلدی ایک معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے، جس کا ہمیں یقین ہے کہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہوگا۔‘

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم اور ہمارے اتحادی تیار ہیں اور کافی وقت سے اس کے لیے تیار ہیں۔ اب یہ ایران پر منحصر ہے۔‘

قبل ازیں یورپی یونین کی فارن پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے جرمنی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معطل بات چیت انریک مورا کے تہران کے دورے کے بعد سے ’دوبارہ شروع‘ ہو گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ کیے گئے اس جوہری معاہدے میں واپس آنے کی حمایت کی ہے جس کو ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ نے ختم کر دیا تھا۔

ایران نے معاہدے میں واپس آنے کے لیے شرائط پیش کی ہیں۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/May/36476/2022/eu.jpeg


 

امریکی صدر نے ایران کی شرائط کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جن میں سے ایک ایران کی فوج پاسداران انقلاب سے پابندیاں اٹھانے کی ہے۔

یورپی یونین کی فارن پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات دو ماہ قبل اس بات پر اختلاف کے بعد معطل ہو گئے تھے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کا کیا کرنا ہے۔‘

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا