English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای : شیخ محمد بن زید النہیان منصب صدارت پر فائز

share with us

ابوظہبی : 14/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)یو اے ای کی سپریم کونسل نے متحدہ عرب امارات کے نئے صدرکا انتخاب کرلیا، ان کے چھوٹے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان منصب صدارت پر فائز ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کرلیا۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کیا ہے جو ان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔ شیخ محمد بن زاید نے صدر منتخب ہونے پر سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی سپریم کونسل کے اعتماد کو سراہتا ہوں، میرے لیے مملکت کی ترقی اور خوشحالی مقدم رہے گی۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔61 سالہ شیخ محمد بن زاید النیہان یو اے ای کے تیسرے منتخب صدر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی جانب سے شیخ محمد بن زاید کیلئے مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا