English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرد کو ”گنجا“ کہنا جنسی ہراسانی قرار

share with us

 13/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)لندن کی ایک مقامی عدالت نے ورک پلیس پر کسی مرد کو گنجا کہنے کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت کا یہ فیصلہ ایک برطانوی کمپنی میں ملازمت سے برطرف کیے جانے والے شخص کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست پر سامنے آیا ہے۔

64 سالہ ٹونی فن نے برطانوی کمپنی میں بطور الیکٹریشن 24 سال کام کیا تاہم اسے گزشتہ سال مئی میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

ملازم کا کہنا ہے کہ مجھے ورک پلیس پر ہمیشہ امتیازی سلوک کا سامنا رہا، مجھے ہراساں کیا جاتا تھا اور میرے گنجے پن کا پوری کمپنی میں مذاق اڑایا جاتا تھا۔

عدالت نے درخواست پر ریماکس دیے کہ ٹونی کے گنجے پن کا مذاق اڑا کر اس کے وقار کو پامال کیا گیا اور اس کا مقصد ذلت آمیز ماحول بنانا تھا۔

ایک جج نے کہا کہ بالوں کا گرنا مردوں میں عورتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے، مرد کو گنجا کہنا ایسا ہی ہے جسے کسی خاتون کے جسم پر تبصرہ کرنا۔

مقامی عدالت نے کہا کہ ورک پلیس پر ساتھ ملازم کو گنجا کہنا جنسی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا