:اور ہر طرح کے
بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش سے عام ... بھٹکل کے چھ اسکولوں نے ایس ایس ایل سی امتحانات میں ... سپریم کورٹ آف انڈیا متعصب میڈیاکے خلاف جمعیۃعلما ... کرناٹک میں ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان ، 85.63 فیصد ... ٹینکر اور آٹو رکشہ کے مابین تصادم میں دو غیر ملکی ... آسام : ٹفن میں بیف لے جانے کے الزام میں اسکول کی ہ ... گیان واپی مسجد سروے رپورٹ عدالت میں داخل ،لیکن سپ ... ۱۵ سالہ مسلم لڑکے نے اپنی جان گنوادی لیکن انسانیت ...

13/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے کہا ہے کہ ان کے کورآرڈینیٹر اینریق مورا کے دورے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو جرمنی میں جی سیون کے اجلاس کے موقعے پر یورپ کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے کہا کہ ان کے خیال میں رواں ہفتے اینریق مورا کے تہران کے دورے سے دو ماہ کے تعطل کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں مدد ملی ہے۔
جوزپ بورل نے کہا کہ تہران سے اینریق مورا کی واپسی کے بعد ایران کا ردعمل ’کافی مثبت‘ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ معاملات راتوں رات حل نہیں ہوں گے۔ مذاکرات تعطل کا شکار تھے اور اب دوبارہ بحال ہو گئے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ ایک حتمی معاہدے تک پہنچے کا امکان ہے۔‘
خیال رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات مارچ سے تعطل کا شکار تھے۔ تہران کا اصرار ہے کہ واشنگٹن دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام ہٹائے۔
ایک فرانسیسی سفارتی سورس نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسدران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ سے نکالنے کا چانس بہت کم ہے جس سے جوہری مذاکرات میں پیش رفت مشکل ہو سکتی ہے۔
Urdu News
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |