English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوز گروپ آف کمپنیز کی جانب سے منعقد ہوا ٹیبل ڈیکوریشن کا شاندار پروگرام

share with us
auz group of companies,

 ذائقہ دار مختلف بھٹکلی کھانوں کو باقی رکھنے کی طرف ایک پہل : عتیق الرحمن منیری

 بھٹکل 13؍مئی 2022(فکروخبرنیوز) اوز گروپ آف کمپنیس کی جانب سے کل خواتین کے لیے چیفس آف بھٹکل کے نام سے ٹیبل ڈیکوریشن (کھانے پکانے اور اس کی سجاوٹ) کا مقابلہ آمنہ پیلس میں منعقد کیا گیا۔

دوپہر دو بجے سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں کل تیرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم چار خواتین پر مشتمل تھی جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں اور محنت سے اپنے تیارہ کردہ کھانوں کو بہترین انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جس پر ہرایک نے انہیں مبارکبادی پیش کی۔ تقریباً چار سو خواتین نے آمنہ پیلس پہنچ کر ان کھانوں کی تعریف کی۔ مردوں کے لیے بعد عشاء وقت مختص کیا گیا ۔  اس موقع پر منعقد انعامی نشست میں اوز گروپ کے چیئرمین جناب عتیق الرحمن منیری نے چیفس آف بھٹکل پروگرام ہے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار سال سے قائم بھٹکل کی شناخت ہم سب کو باقی رکھنے کی ضرورت ہے، اسی ثقافت کا ایک حصہ بھٹکلی کھانے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ناحیہ سے ہماری ثقافت زندہ رہے جس کا چرچہ نہ صرف بھٹکل میں ہے بلکہ ہند و بیرون میں بھی ہے، انہوں نے بتایا کہ اوز گروپ آف کمپنیز کا ایک حصہ اوز کیفے بھی ہے۔ ہم اس پروگرام کے ذریعہ یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ہمارے کیفے میں اصلی اشیاء استعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ ہماری کمپنی کا اشتہار بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے لیے جن تیرہ ٹیبل پر بھٹکل کے مختلف کھانے سجائے گئے ہیں، وہ سب انعام کے حقدار ہیں، ان کی کوششیں قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین غیر ضروری کاموں میں اپنا وقت خرچ کرنے کے بجائے ان پکوان کے تیار کرنے میں اپنی محنت صرف کریں گی تو یہ زیادہ فایدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

جناب مزمل قاضیا نے کہا کہ نوائط کے پرانے کھانوں کو آج ہماری نسل بھول رہی ہے جس کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بات مانی گئی ہے کہ ہماری خواتین کے ہاتھوں میں الگ ہی ذائقہ ہے جو ذائقہ آج کے مشہور کھانوں میں نہیں ہے۔ ہم نے نوائط محفل کے ذمہ داران کے سامنے بھی پہلے یہ بات رکھی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، امید کہ جاتی کہ اس پر ابھی محنت کی جائے گی۔

مولانا عبدالعلیم قاسمی نے کہا کہ آج کی خواتین سے گذارش ہے کہ اپنی بیٹیوں اور بہوؤں کو ہمارے ذائقہ دار کھانے سکھائیں۔ اور فاسٹ فوڈ کی جو وبا عام ہورہی ہیں اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔

جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے کہا کہ آج افسوس ہے کہ ہمارا رات کا کھانا یا تو باہر ہورہا ہے یا باہر سے منگایا جارہا ہے اس سے زیادہ افسوس اس بات پر ہے کہ وہی بچا ہوا کھانا ہم اپنے بچوں کو اسکول کے ٹفن کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ، آج ہم یہاں سے  یہ پیغام لے کر جائیں کہ ہم اپنے کھانوں کو پروموٹ کریں گے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڑریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی کہا کہ اس موقع پر تیار شدہ کھانوں میں زیادہ اسراف نہیں کیا گیا ہے ، جو چیزیں ہمارے گھروں میں روز مرہ استعمال کیا جاتی ہیں وہیں استعمال کی گئیں ہیں۔

جناب عبد الرحمن صاحب محتشم نے کہا کہ کہ اس سے قبل بھی بھٹکل کے کھانوں کو جمع کرنے کی کوششیں کی گئیں ہیں لیکن جس انداز سے یہاں پیش کیا گیا ہے وہ یقیناً قابلِ مبارکباد ہیں۔ انہوں نے نے اس مقابلہ میں حصہ لینے والی خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام حاضرین کا بھی شکریہ کیا ۔ اسی طرح اس پروگرام کے انعقاد میں جنہوں نے والینٹرس کی خدمات انجام دی ہیں ان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مقابلہ میں ٹیبل نمبر 5 کو اول مقام ، ٹیبل نمبر3 کو دوسرا مقام اور ٹیبل نمبر 12 کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ جنہیں بالترتیب پچیس ہزار ، پندرہ ہزار اور دس ہزار روپئے کے انعامات دئیے گئے ۔ اس کے علاوہ جملہ شرکاء کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

پہلا انعام 

دوسرا انعام 

تیسرا انعام 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا