English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل، اُڈپی اور منگلور سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں ہوسکتے ہیں فسادات...!

share with us

محکمۂداخلہ نے ریاست حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے علاقوں میں موجود مذہبی حساس مقاما ت پرپیشگی حفاظت کے بندوبست کئے جائیں۔ مرکزی محکمہ داخلہ کے سکریٹری نے ، کرناٹک، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ کے ریاستی حکومت کے جنرل سکریٹری ، پولس کمشنر اور دیگر بلدیہ آیوکتہ کو حساس علاقوں میں کڑے نظر رکھے جانے کے لیے خصوصی ہدایتی خط لکھا ہے۔ یو پی کے مظفر نگر میں پیش آئے حالیہ فسادات کے بعد بعض قوم پرست اور شدت پسند عناصر نے ان فسادات کو دیگر ریاستوں میں بھی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ کرناٹک، بہار،مدھیہ پردیش، راجستھان، اور ہریانہ جیسے ریاستوں میں پیشگی حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے محکمہ نے زور دیا۔ خفیہ تحقیقی ایجنسیوں نے اس ہدایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حفاظتی انتظامات کے لیے جہاں انتظامات مکمل کرنے کے تیاری میں ہیں وہیں شدت پسند عناصر پر نظر رکھے جانے کی بات کہی ہے۔ دونوں قوموں کے مابین چھوٹی چھوٹی بات کو لے کو فسادات بھڑکانے کی کوشش کریں گے شرپسند عناصر۔ واضح رہے کہ مظفرنگر میں شر پسند عناصر فسادات بھڑکانے کے لئے ایک ایسے ویڈیو کا سہارا لیا تھا جو پاکستان کے ایک قصبہ کی تھی اور اس میں دو آدمیو ں کو قتل کئے جانے کا منظر دکھایا گیاتھا، اس ویڈیو کو اپنے طور پرہیراپھیری کرنے کے بعد شدت پسند عناصر نے اکثریتی طبقہ کے سامنے ایک قوم کے لوگوں کو ظالم کے روپ میں پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا