English   /   Kannada   /   Nawayathi

جانئے ! کون ہوگا ملک کا اگلا الیکشن کمشنر

share with us

:12 مئی 2022(فکروخبر/ذرائع)راجیو کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ وہ 15 مئی کو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی مدت کار 14 مئی کو مکمل ہو رہی ہے، اسی کے پیش نظر نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک ٹوئٹ کر اس سلسلے میں جانکاری دی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’آئین کی دفعہ 324 کے شق (2) کے مدنظر صدر جمہوریہ نے راجیو کمار کو 15 مئی 2022 سے چیف الیکشن کمشنر کی شکل میں مقرر کیا ہے۔ راجیو کمار کو میری مبارکباد۔‘‘ تقرری نامہ میں کہا گیا ہے کہ سشیل چندرا کی مدت کار ہفتہ کے روز مکمل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں راجیو کمار نے نیتی آیوگ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نیتی آیوگ کا نائب سربراہ بننے سے پہلے راجیو کمار فکی کے جنرل سکریٹری بھی رہے تھے۔ یہی نہیں، سال 1992 سے 1995 تک راجیو کمار وزارت مالیات کے معاشی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا