English   /   Kannada   /   Nawayathi

کونسلر جناب عبداللہ خطیبی کو میونسپا ل کا نائب صدربنایا جائے

share with us

محترمی جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
                                                      آپ کی خدمت میں یہ چند گذارشات ہیں ۔ 
میونسپلٹی کے الیکشن کے فوراً بعد سے جناب عبداللہ خطیبی صاحب نے الحمدللہ جس برق رفتاری سے رفاہ عام کے کام کو شروع کیا ہے اور کر دکھایا ہے اس کی مثال اچھے اچھے چار چھ سال تجربہ رکھنے والوں کے لیے بھی ایک مشعل ہے ۔ الیکشن ہونے کے پہلے ہفتہ میں ہی انہوں نے ائیریا کے ہندومسلم تمام ہی باشندوں کو اپنے گھر پر بلاکر باقاعدہ ایک میٹنگ کی ، جس میں انہوں نے ایڈوکیٹ مہیش ، ایڈوکیٹ ایس ایم خان صاحب کو بلاکر سب کے مسائل کو اسی وقت ٹائپ کرکے پرنٹ آؤٹ لیا یعنی چیف آفیسر کے نام تحریری درخواستیں تیار کیں نہ صرف درخواستیں لکھائی بلکہ دوسرے ہفتہ میں اسسٹنٹ کمشنر کو گھر پر مدعو کرکے جگہوں کا معائنہ بھی کرایا جس کے نتیجہ میں الحمدللہ ائیریا کے جو کام مہینوں اور سالوں سے اٹکے ہوئے تھے وہ دو مہینوں کے قلیل عرصہ میں مکمل ہوگئے ۔ اس طرح نہ صرف انہوں نے کام کر دکھایا بلکہ اوروں کو بھی کام کرنے کا راستہ دکھایا بغیر چارج لیے اسسٹنٹ کمشنر کو معائنہ کے لیے آمادہ کرنا ان کی ہی پہل تھی اور جرأت بھی، او راس کے نتائج بھی بہت اچھے نکلے ۔ کئی ایک جگہوں پر کوڑا کرکٹ جمع پڑا تھا اور کئی جگہ اسٹریٹ لائٹ مہینوں سے خراب ہوگئی تھی اور میونسپلٹی والے دس دس مرتبہ کہنے کے باوجود بھی مرمت یا نیا بلب نہیں ڈال رہے تھے انہوں نے دو تین مہینوں کے اندر ہی تمام الیکٹرک پول پر نئے بلب لگائے اتنے کم وقفہ میں بغیر چارج لیے ہوئے صرف اپنی صلاحیت سے انہوں نے جو کام کردکھایا ہے وہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔ سالہا سال کا تجربہ رکھنے والے بھی ان سے بہت پیچھے ہوگئے ہیں ۔ میونسپلٹی میں اسٹاف کا دیر سے آنا یا عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ٹال مٹول کرنا اس سے پہلے عام تھا ۔ اب الحمدللہ صورتحال بدل چکی ہے ہر کوئی آفیسر بھی آپ کو عزت دے کر بات کرتا ہے اور آپ کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے گویا کہ عبداللہ صاحب نے میونسپلٹی میں ایک نئی روح ڈال دی ہے ۔ 
اب اس اسپرٹ کو باقی رکھنے کے لیے میونسپلٹی میں کسی بڑے عہدہ پر ان کی سخت ضرورت ہے اس لیے ہم سب مل کر آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ انہیں کم سے کم نائب صدر بنایا جائے ان کے انگلش میں مختلف آفیسروں کو اور ACکو لکھے ہوئے خطوط الحمدللہ ان کی علمی قابلیت او رانگلش پر ان کے عبور کا واضح ثبوت ہیں جو ایک صدر یا نائب صدر کے لیے بہت کار آمد ہے ۔ 
میونسپلٹی نظام الاوقات کا تعین یعنی صبح 10سے 11بجے تک تمام افسر بشمول چیف آفیسر ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں زیادہ کھل کر سامنے آئیں گے ۔ 
گلف سے آئے ہوئے کئی ایک احباب نے عبداللہ صاحب کے کام کی تعریف کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ عبداللہ صاحب کو ہی نائب صدر بنایا جائے ۔ ان میں کام کرنے اور کروانے کی بھر پور صلاحیت ہے وہ کسی بھی بڑے عہدیدار سے مل کر اپنی بات کو منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان کے خطوط اتنے پرمغز اور لوجیکل ہوتے ہیں کہ ACتک ان کو دیا ہوا ہر مشورہ ماننا پڑا ۔ جس کی ایک مثال نظام الاوقات کا وہ ڈسپلے بورڈ ہے جو انہوں نے میونسپلٹی کے داخلہ گیٹ پر لگوایا ہے ۔ 
اس لیے ہم سے زیادہ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ منسپالٹی کے نائب صدر کے عہدہ کے لیے ان کو منتخب کروایا جائے تاکہ بھٹکل کے عوام اور منسپالٹی کے ٹیکس دہندگان کو ان کی صلاحیتوں کا بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع ملے اور بھٹکل والوں کے لیے منسپالٹی راحت کا ذریعہ بنے ۔ ان کی گفتگو سے معلوم ہوا ہے کہ وہ قومی خدمت کے لیے اپنا پورا وقت دینا چاہتے ہیں او ر اس کے لیے وہ الحمدللہ فارغ اورکاروباری جھمیلوں سے آزاد بھی ہیں ۔ 
امید کہ ان گذارشات پر آپ سنجیدگی سے غور کریں گے او رجناب عبداللہ صاحب کو ہی نائب صدر منتخب کروائیں گے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا