English   /   Kannada   /   Nawayathi

نفرت کا بلڈوزر : دہلی میں بلڈزور کارروائی کے خلاف کئی تنظیموں کا مارچ

share with us

:11 مئی 2022(فکروخبر/ذرائع)ملک کی راجدھانی میں چل رہی بلڈوزر کارروائی کے خلاف سیاست کے درمیان سی پی آئی اور دیگر پارٹیوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بدھ کو درجن بھر سے زیادہ تنظیموں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش تک مارچ نکالا۔ حالانکہ کثیر پولیس فورس کے درمیان سبھی مظاہرین کو پہلے ہی روک دیا گیا۔ تمام لوگوں نے بلڈوزر کے خلاف حکومت کو گھیرا اور نعرے بازی بھی کی۔ اس مارچ کے دوران ہاتھوں میں تختی لے کر فرقہ وارانہ ماحول کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

اس مظاہرہ میں سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی (ایم ایل)، ایل آئی ایف بی، آر ایس پی وغیرہ تنظیموں کے کارکنان اور عوام کی شرکت بھی رہی۔ آل انڈیا کسان مہاسبھا کے سکریٹری پروشوتم مشرا نے بتایا کہ یہ مظاہرہ ملک بھر میں غریبوں کے اوپر چل رہے بلڈوزر کے خلاف ہے۔ تجاوزات ہٹاؤ کے نام پر لگاتار حملے ہو رہے ہیں۔ اس حملے کے خلاف یہ مظاہرہ ہے کیونکہ یہ تجاوزات ہٹاؤ مہم نہیں بلکہ ملک کے اندر ہندو-مسلم سیاست کو تیز کرنے اور کارپوریٹ کو ملک کے سبھی وسائل کو لٹانے کی مہم ہے۔ حکومت فرقہ پرستی پر مبنی سیاست کر ملک کو تقسیم کرنے میں لگی ہوئی ہے اور اس کے ذریعہ عوام کا ذہن بھٹکایا جا رہا ہے۔ اس مہم کے خلاف ہم ملک بھر میں مظاہرہ کریں گے۔ اسی طرز پر پورے مئی ماہ میں ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا۔

اس مظاہرہ میں شامل ایک دیگر شخص نے بتایا کہ حکومت کی ایک ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ امن بنائے رکھے۔ فرقہ وارانہ واردات لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں، لوگ بیماری، غریبی سے مر رہے ہیں جبکہ 21ویں صدی کا یہ ہندوستان ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لگاتار بلڈوزر چلایا جا رہا ہے، ہنومان جینتی اور دیگر تہواروں پر دوسرے مذہبی مقامات پر جا کر شرپسند عناصر مظاہرے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

دراصل دہلی میں جہانگیر پوری تشدد کے بعد چلے کارپوریشن کے بلڈوزر کے بعد لگاتار دہلی کے مختلف مقامات پر تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی جا رہی ہے جس پر لگاتار سیاست بھی ہو رہی ہے۔ تمام پارٹی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ حالانکہ بی جے پی لگاتار اس مہم کو اپنی حمایت دیئے ہوئے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا