English   /   Kannada   /   Nawayathi

یٰسین بھٹکل نے پاکستانی مشتبہ دہشت گرد کی شناخت کرلی: کنڑا اخبار

share with us

ان باتوں کی اطلاع منگلور سے شائع ہونے والے ایک شامنامے نے اپنے اخبار میں دیا ہے اخبار نے تحقیقی افسران کے حوالے سے آگے لکھتا ہے کہ ’’پولس نے زویری بازار میں داخل ہونے والے ایک شخص کی تصور یٰسین کو دکھایا تو اس نے اس کی شناخت وقاص کی حیثیت سے کرلی ہے۔ جولائی 2011میں ممبئی کے زویری بازار، اوپیرا ہاؤ س اور دادر میں کچھ وقفہ کے فرق سے تین بم دھماکے ہوئے تھے۔ جس میں 27افراد ہلاک اور 130زخمی ہوئی تھے۔ اس سلسلہ میں یٰسین نے یہ بتایا ہے کہ ملک کے مختلف مقاموں میں ہوئے بم دھماکوں میں وقاص نے بم نصب کرنے کا کام کیا تھا۔ اس سلسلہ میں زویری بازار میں داخل ہونے کی ایک فوٹیج دکھائی گئی جس کی شناخت وقاص کی حیثیت سے کی گئی۔ جو اب بھی بھارت ہی میں سرچھپائے ہوئے ہے۔ اس سی سی کیمرے کے فوٹیج میں ایک شخص جو زرد رنگ کے قمیص زیبِ تن ہے وہ ایک پلاسٹک بیگ کے ساتھ اندر داخل ہورہا ہے۔ وقاص کے ساتھ دو دیگر لوگوں کے ہونے کی بھی بات بتائی گئی ہے
( یہ کنڑا اخبار کا ترجمہ ہے ، اس میں صرف تحقیقی افسر کا حوالہ دیا ہے ،نام نہیں ، صرف اطلاع کے لئے یہ خبر نشر کی جارہی ہے، تاکہ کنڑا اخبار میں چھپنے والے اس طرح کی غیر مصدقہ خبریں ہمارے سامنے رہے۔)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا