English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرورِ زمانہ کے ساتھ عبادت میں ایمانی قوت کمزور پڑتی جارہی ہے : مولانا انصار ندوی مدنی

share with us

چکاچوند کرنے والے اشیاء کی کثرت کی وجہ سے عبادت کی روح ختم ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے کیا ۔ وہ آج بعد نمازِ مغرب وائی ایم ایس اے کے زیر اہتمام عازمین حج کی تہنیتی مجلس سے مخاطب تھے ۔ مولانا نے عازمین کو ضیوف الرحمن کے خطاب سے نواز تے ہوئے کہا کہ اللہ اسی شخص کو اپنے گھر بلاتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے اللہ کا بلاوہ بھلائی کا ضامن ہے ۔ مولانا قدیم دور کے سفرِ حج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشتیوں کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود عبادت میں روح تھی اور انسان کے اندر جنون کی حد تک اللہ سے لولگانے کا مزاج تھا ،لیکن مرورِ زمانہ کے ساتھ عبادت میں ایمانی قوت کمزور پڑتی جارہی ہے ۔ اور عبادت کی روح مفقود ہوگئی ہے ۔مولانا نے اعمال میں حقیقت پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے عازمین کو اپنا وقت عبادتوں میں گذارنے کی درخواست کی ۔اپنے پورے خطاب کے دوران مولانا نے عمرہ اور حج کی تفصیلات بیان کی ۔ اس موقع پرعازمین حج کے علاوہ وائی ایم ایس اے کے جنرل سکریٹری ، سکریٹری ، نائب صدر کے علاوہ وائی ایم ایس اے کے اراکین موجود تھے ۔

YMSA-hajj-tahniyat-7-september-2013 3

گھر کے کنویں میں گر کر عورت ہلاک 

بھٹکل 7؍ستمبر (فکروخبرنیوز) بھٹکل نیشنل ہائی وے ماروتی سرکل بالمقابل بھارت گیس کے قریب واقع ایک گھر کے کنویں میں گر کر ایک عورت کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ ہلاک ہونے والی عورت کی شناخت سویتا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق عورت کنویں سے پانی سینچ رہی تھی کہ اس دوران اس کا پیر پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

kunwein-me-gir-kar-halaak-7-septembar-2013 17

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا