English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے توجہی کی وجہ سے ہم بہت بڑے خیر سے محروم ہوجاتے ہیں : مولانا الیاس ندوی

share with us

غور طلب بات ہے ،زمانے کے افضل نبی ، اللہ کا حکم، اور وہ بھی نبی کو دیا جارہا ہے لیکن ان سب کے باوجود انہوں نے تعمیر کے دوران جو دعا کی تھی وہ بڑی اہمیت کی حامل ہے جس کو قرآن نے بھی ذکر کیا ہے ۔ وہ ہے اے ہمارے رب تو ہم سے قبول کرنا بیشک تو سننے والا ، جاننے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد تفسیر اور مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے کیا ۔ وہ آج بعد نمازِ عصر جماعت المسلمین بھٹکل شعبۂ تبلیغ کے زیر اہتمام محکمۂ شرعیہ میں منعقدہ حج تربیتی کیمپ سے عازمین سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے دعا کے ااثرات اور اس کی قبولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سرزمین میں دعا کی قبولیت کے بہت ہی مواقع ہیں مگر تھوڑی سی بے توجہی کی وجہ سے بہت بڑے خیر سے ہم محروم ہوجاتے ہیں ،مولانا نے تلقین کی کہ ہمہ وقت ہماری زبان پر دعائیہ کلمات ہوں اور ایک مومن کی سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہو ۔ مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم میں یہ عمل مفقود ہوتا جارہا ہے جبکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کو یہ بہت پسندیدہ عمل ہے ۔
مولانا کے بعدنائب مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے عمرہ کے ارکان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شریعت کے مطابق کام کرنے پر اللہ کے نزدیک اس عمل کا درجہ بڑھ جاتا ہے ۔ مولانا نے احرام ، طواف ، سعی کرنے کے طریقے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اخراجات کے بعد اور سفر کے دوران ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمارے عمل سنت کے مطابق ہوں ۔ مسجد تنظیم (ملیہ )کے خطیب اور استادجامعہ اسلامیہ مولانا انصار ندوی مدنی نے حج کے ارکان وواجبات اور مستحبات پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کے ثواب کو بیان کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نمازیں ادا کرنے کی ترغیب دی ۔ مولانا نے کہا کہ کوشش اس بات کی کرنی چاہیے کہ ہماری نمازیں وہیں ادا ہوں ۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل وامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے سفر کے دوران آنے والے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سفر میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے حجاج سے درخواست کی کہ وہاں پر گری ہوئی کوئی بھی چیز نہ اٹھائیں ۔ مولانا شعیب ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور مولانا عبدالعلیم قاسمی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز حافظ اشفاق کی تلاوت سے ہوا اور نعت مولانا ابوبکر تونسے ندوی نے پیش کی ۔ مغرب کے قریب مولانا عبدالرب ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس کا اختتام ہوا ۔

shobaye-tableeg-hajj-tarbiyaty-camp-6-september-2013 22

 

shobaye-tableeg-hajj-tarbiyaty-camp-6-september-2013 01

shobaye-tableeg-hajj-tarbiyaty-camp-6-september-2013 02

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا