English   /   Kannada   /   Nawayathi

کونسلر جناب عبدا للہ خطیب کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

share with us

آپ کو اطلاع کے لیے عرض ہے کہ کل یعنی 3-9-13کو ہمارے ACمحترم ڈاکٹر منوہر سے ان کے آفس میں کافی دیر تک گفتگو ہوئی ، جس کی کچھ تفصیل یہ ہے ۔ 
(۱) پہلی چیز یہ کہ ا ن کا پروموشن ہوکر وہ بحیثیت چیف سکریٹری کاروار منتقل ہورہے ہیں ، شاید ڈسٹرکٹ کی PDCان کے انڈر میں آتی ہے وہ انشاء اللہ اکتوبر کے مہینہ میں ’’ کاروار آفس ‘‘ میں چارج لیں گے ۔ 
(۲) دوسرے انہوں نے یہ بتایا کہ غوثیہ محلہ میں Overhead Water Tankکی تعمیر کے لیے Budget Sanctionedہوچکا ہے ، آپ لوگوں یعنی کونسلروں کو تعمیری کام شروع کرنے کے لے Follow upکرنا چاہیے ۔ 
(۳) تیسرے غوثیہ محلہ کی UGDٹینک کے سلسلہ میں مختلف تجاویز غور کرنے کی بات کہی ۔ کچھ گیس پائپ نصب کرنے کی تجویز پر رائے چاہی۔ 
(۴) چوتھے یہ کہ میں نے Street Lightکی Regularاور فوری Repair کی بات سامنے رکھی کہ ایسا میکانیزم تیار ہونا ہے کہ فون پر کمپلینٹ کے 24گھنٹے کے اندر Compulsory Repairہونا چاہیے تو اس کو ایگری کرتے ہوئے کہا کہ وہ Toll Freeنمبر حاصل کرنے پر زور دے رہے ہیں ، جس کے نتیجہ میں یہ ممکن ہوسکے گا ،۔ اسی طرح فوری طور پر کوڑا کرکٹ اور گھٹر پرابلم اور گھٹر ٹینٹ خالی کرنے کا پربلم Sanitaryوغیرہ پر بھی گفتگو ہوئی اور یہ سب باتیں انہو ں نے نئے چیف آفیسر مسٹر رفیق تک خود پہنچانے کی بات کہی ۔ 
(۵) نظام الاوقات پر TMC پورے اسٹاف کو وقت کی پابندی کرنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے بارے میں بھی چیف آفیسر سے میٹنگ کرنا قبول کیا ، میں نے بتایا کہ کسی ایک آفیسر کے بھی نہ ہونے سے مسئلہ اکثر لٹک جاتا ہے ، پھر یہ سلسلہ ہفتوں اور مہینوں چلتا ہے ۔ آگے بڑھتے ہوئے میں نے جامع اسٹریٹ میں نیا روڈ ڈالنے کے لیے توجہ دلائی او رکنڑاکٹر کا ٹال مٹول والا رویہ بتایا تو اسی وقت انہوں نے انجینئر سدانند (منسپالٹی ) کو فون کرکے ہفتہ بھر میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ انشاء اللہ اب جامع مسجد کا نیا روڈ ہفتہ بھر میں ہوجائے گا ۔ میں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کام آٖ کی نگرانی میں ہو ، تاکہ کنٹراکٹر صحیح قسم کی سمینٹ صحیح مقدار میں استعمال کرے ۔ دیگر دوسری مٹیریل بھی اچھی قسم کی ہوورنہ زبردستی میں کام کو مکمل کرکے چلا جائے گا ۔ میں نے ان سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کام شروع ہونے کے بعد ایک یا دومرتبہ معائنہ کے لیے سائٹ پر آئیں تاکہ کنٹراکٹر کو یہ معلوم ہے کہ آپ Supervisionکررہے ہیں ۔ 
انجمن گرلز اسکول اور کولا پیراڈائس والا روڈ بھی ان کے جانے سے پہلے مکمل ہوجائے گا ۔ انشاء اللہ 
(۶) TMCمیں اسٹاف کی وقت کی پابندی کی ضرورت اور نظام الاوقات یعنی صبح 10تا11میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ہی آفیسروں کار اور Juniorاسٹاف کا بیک وقت منسپالٹی میں حاضر رہنا ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف آفیسر سے بات کرنے کا یقین دلایا ۔ 
(۷) کتو ں کو ہٹانے کے تعلق سے انہو ں نے خود ایک بار مجھے یاد دلانے کی کوشش کی ۔ میں نے کیرالا پارٹی کے Contactمیں ہونے اور ہفتہ بھر میں انشاء اللہ نتیجہ تک پہنچانے کی بات کی کیونکہ کیرالا پارٹی جب تک بھٹکل نہ پہنچے میرے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے سوائے فون پر ان کو بلاتے رہنے کے ۔ 
کچھ اور بھی موضوع پر بات ہوئی لیکن چونکہ خط طویل ہورہا ہے اس لیے اسی پر ختم کرتا ہوں ۔ 
آپ کو یہ خط لکھنے کا خاص سبب یہ ہے کہ آپ نے جن پروجیکٹ پر ان سے گفتگو کی ہے یا آئندہ کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرنا چاہتے ہیں تو وقت کے ہوتے ہوئے ان سے کام نپٹالیں ، مہینہ بھر کا وقت ابھی باقی ہے ۔ دوسرے ان کو Send offپارٹی یا سپاس نامہ وغیرہ دینے کے بارے میں غور کرنا چاہیں تو موقع ہے آگے جا کر ان کا DCبننا کچھ طے سا لگتا ہے ۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا