English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں ریت کے طوفان کا سلسلہ جاری ،ایک ہلاک پانچ ہزار افراد متاثر

share with us


05/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)عراق میں جمعرات کو ریت کے طوفان سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ ہزار افراد کو سانس کے امراض میں مبتلا ہو گئے۔ عراق میں ایک ماہ کے دوران آنے والا ساتواں ریت کا طوفان ہے۔

اے ایف پی نے عراق کی سرکاری آئی این اے نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بغداد اور صوبہ الانبار کے وسیع مغربی علاقے سمیت عراق کے 18 صوبوں کے باشندے ایک مرتبہ جب بیدار ہوئے تو آسمان پر گردوغبار کے بادل چھائے ہوئے تھے۔

دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبوں الانبار اور کرکوک کے حکام نے لوگوں پرزوردیا ہے کہ وہ گھروں ہی میں رہیں۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار انس قیس نے آئی این اے نیوز ایجسنی کو بتایا کہ صوبہ الانبار کے ھسپتالوں میں 700 سے زیادہ مریض لائے گئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/May/36566/2022/iraq_2.jpg
 

وسطی صوبہ صلاح الدین میں 300 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔ وسطی صوبے دیوانیہ اور دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ نجف میں سے ہر ایک میں 100 کے قریب کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

عراق خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں اس ملک میں پہلے ہی کم بارش اور زیادہ درجہ حرارت دیکھا گیا ہے۔

ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ ان عوامل سے جنگ زدہ ملک میں سماجی اور معاشی تباہی کا خطرہ ہے۔

نومبرمیں عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے عراق کو 2050 تک آبی وسائل میں 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا