English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں سیلاب اور طوفان سے 20 افراد ہلاک

share with us


05/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے کئی صوبوں میں گزشتہ 5 روز کے دوران شدید سیلاب اور طوفان سے 20 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق موسلادھار بارشیں ہر سال سیکڑوں افغانیوں کی جان لے لیتی ہیں۔

ایسے واقعات خاص طور پر غریب اور دیہی علاقوں میں پیش آتے ہیں جہاں ہمیشہ ناقص تعمیر شدہ مکانات منہدم ہونے کا خطرہ غالب رہتا ہے۔

غیر ملکی خبر ساں ادارے  کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے صوبوں میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، بادغیز، فریاب اور جوزجان صوبے شامل ہیں۔تاہم بغلان، پروان اور بادغیز سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین صوبے ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے فریاب اور پروان کے صوبوں کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس سال سیلاب ایسے وقت میں آیا ہے جب افغانستان میں ہفتہ کو رمضان کے روزے ختم ہونے کے بعد ملک میں عید الفطر کی چھٹیاں منائی جارہی تھی۔

 

 

Dawn News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا