English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدینہ منورہ: خلفائے راشدینؓ کے ادوار کی قیمتی اشیا اور فن تعمیر کی نمائش

share with us


ریاض: 05/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ سے متصل عجائب گھر میں خلفائے راشدینؓ کے ادوار کی قیمتی اشیا اور فن تعمیر کی نمائش کا آغاز ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے گورنر نے نمائش کا افتتاح کیا، جس میں قیمتی اشیا، فن تعمیر کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ سے متعلق قیمتی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین کی دلچسپی کو مزید بڑھانا اور اُن کے لیے سعودی عرب کے سفر کو اہمیت دینا ہے۔

2318610-saudiarabia-1651759545

میوزیم میں خلفائے راشدین کے دور کی تعمیراتی ثقافت اور تاریخ سمیت املاک کے نمائشی ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔

a-1-1651762877

اس نمائش میں رکھا 600 سال قدیم منبر زائرین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کی دنیا بھر سے آنے والے زیارت کررہے ہیں۔

 

Urdu News 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا