English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجرنگ دل اور ہند جاگرن و ویدکے کے ارکان کے مابین تصادم ۔ کئی زخمی

share with us

پولس ذرائع کے مطابق ان شر پسند نوجوانوں نے مندر کے احاطہ اور اطراف میں پوسٹرس بینرس اور کٹ آوٹس پھاڑ دئے۔ اطلاعات کے مطابق پڑوس میں رہنے والے پروین نامی شخص نے جب انکو اسے سے باز رہنے کہا تو انہوں نے اس ہر حملہ کردیااور پھر پروین کے گھر پر پتھر بازی اور سوڈا واٹر کی بوتلیں پھینکیں جس سے گھر کی کئی قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچا۔ اور انہوں نے اس کے بیٹے کو بھی ذدوکوب کیا۔ انہوں نے ہندو جاگرن ویدکے کے کارکن پکو عرف وجے پرکاش پر بھی مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا اور اسکی کار کو آگ لگادی۔ مدد کے لیے آئی کمودا نامی خاتون کو بھی ان لوگوں نے مار کر زخمی کردیا۔ پرکاش نے انتہائی زخمی حالت میں قریب کے ایک مکان میں پناہ لی۔ اس مکان پر بھی ان لوگوں نے پتھراؤکیا۔ جب علاقہ کے کافی لوگ جمع ہوگئے تو مبینہ طور پر بجرنگ دل کے ان ارکان نے راہ فرار اختیار کرلی۔ معاملہ کے پس پردہ بدھ کو ہوئے’’ موسروو کودیکے‘‘ جلوس میں بجرنگ دل اور ہندو جاگرن ویدکے کے ارکان کے بیچ نوک جھونک ہوئی تھی۔ یہ تصادم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس دوران واپس لوٹتے بجرنگی کارکنان کے پتھراو سے کیرالہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی ایک بس کو نقصان پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا