English   /   Kannada   /   Nawayathi

شکر ہے کہ پولس نے یٰسین کا انکاؤنٹر نہیں کیا۔۔ ضرار سدی باپا

share with us

فکروخبر نے جب یٰسین کے گرفتاری کو لے یٰسین کے والد جناب ضرار سدی باپا سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ چونکہ میڈیادئے گئے بیان کو بدل بدل کر پیش کرتی ہے اس وجہ سے ہم نے صر ف ایک ہی پریس اعلامیہ جاری کیا ہے اور یہی تمام میڈیا کو دیا جائے گا۔ تاکہ میڈیا کے احباب ہمارے بیان کو بدل کر نہ پیش کرے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں آئینِ ہند اور یہاں کے قانون پر مکمل بھروسہ ہے ، اگر وہ قصورار ہے تو اس کو ضرور سزا مل کررہے گی، انہوں نے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان بے قصور ہے جب تک کے الزام ثابت نہ ہوجائے۔ ، میڈیا میں احمد سدی باپا کے سلسلہ میں غلط پروپیگنڈے کئے گئے ہیں۔ ہماری درخواست ہے کہ میڈیا لوگوں کے سامنے سچائی کو پیش کرے۔ 
احمد سدی باپا کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احمدکی پیدائش1983میں ہوئی۔ وہ بھٹکل میں دسویں تک تعلیم حاصل کی، اس نے کبھی بھی پونے کا سفر نہیں کیا۔ وہ دبئی گئے اور ہم نے ہی اس کو ساتھ میں لے گئے تھے۔ احمد نے دسویں پاس بھی نہیں کی ہے۔ احمد ، سال 2005میں دبئی چلے گئے اور جنوری 2007تک دبئی میں برسر روزگار رہے۔ اعلامیہ میں درخواست کی گئی ہے کہ میڈیا ٹرائل کا سہارا نہ لیا جائے۔ سچی اور حق بات کو پیش کیا جائے۔

DSCN5982

 

DSCN5988

DSCN5980

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا