English   /   Kannada   /   Nawayathi

محترمہ رشیدہ آپا

share with us

از: دختران مولانا ارشاد علی افریقہ

بخدمت گرامی قدر سید بادشاہ سید حسینا، ڈاکٹر سید وسیم سید حسینا، فضل الرحمن جوکاکو و برادران

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

كل شي هالك الا وجه له الحكم و إليه ترجعون

موت و حیات کا سلسلہ سیدنا آدم سے شروع ہوتا ہے اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا ۔

معلوم ہوا کہ ہر ذی روح کو  حیات ابدی نہیں دی گئی بلکہ حیات زندگی ملنے کے بعد مرنا ہے فنا ہونا ہے مگر مومن مسلمان  مرتا نہیں اور فنا نہیں ہوتا وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے ۔ لہذا آج ہماری میر معلمہ صدر مدرسہ انجمن ہائی اسکول و پرنسپل فور ویمن HM رشیدہ جوکاکو صاحبہ دار فانی دار البقا کی طرف منتقل ہوئی ہے ۔

 قوم نوائط کی اکلوتی دختر جس نے اپنی معصوم آنکھوں کو مرکارہ کے کافی کے باغات میں کھولا مگر  اس دختر نیک اختر نے اپنی ابتدائی متوسط و اعلی تعلیمی مراحل کی تکمیل کرنے کے بعد اپنی قوم کی نوخیز نسل کے روشن مستقبل کے لئے اپنے بڑوں کے مشورے سے انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے اہتمام چلنے والا تعلیمی ادارہ انجمن ہائی اسکول فور ویمن پہنچتی ہے اور بھٹکل کی تاریک فضاء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتی نظر آتی ہے  جسے قوم رشیدہ ماسٹرنی سے یاد کرتی ہے لیکن وہ اب  ہمارے درمیان نہیں رہیں اپنے مالک حقیقی سے جاملی اس درہ نایاب کو کہاں سے لائیں۔

 انا لله وانا اليه راجعون ۔

خاندانی پس منظر باپ دادا نانا بھائی بہین سب علمی دنیا کے اعلی سندوں کے حامل مگر علمی پختگی کے ساتھ دین بیداری ، علمی صلاحیت کے ساتھ صالحیت سے متصف ایسے افراد قوم نوائط میں نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہیں ۔

محترمہ رشیدہ جوکاکو صاحبہ میر معلمہ انجمن ہائی اسکول و کالج پرنسپل کمیاب افراد کی ایک ایسی کلی ہے جس کی خدمات جلیلہ بھلانا چاہیے تو بھلایا نہیں جائے گا اس کے کارنامے ایسے زندہ جاوید ہیں کہ ان کے کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

جس نے اپنی عمر عزیز کی 37 بہاریں قوم کی بچیوں کی تعمیر و ترقی میں نچھاور کیے ہوں ہماری بچیاں اپنی روحانی ماں کو کیسے  بھول سکتی ہیں،

ایک ایسی میر معلمہ جو کردار کے اعتبار سے بلند قامت شخصیت کی مالک ہوں جس نے کبھی اپنے آپ کو نمایاں کرنے والوں کی صف میں پیش نہیں کیا اور اپنی ذات کو پس پردہ رکھ کر  اپنی ہونہار طالبات کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

 یہ وہی میر معلمہ تھیں جس کی شخصیت میں اپنے نانا یم یم صدیق، والد مرحوم شمس الدین صاحب کے بلند اخلاق و کردار  کا عکس موجود تھا ۔

یہ وہی میر معلمہ ہیں جس کی پرواں عقیدہ توحید کی پاکیزگی کے ساتھ  ہوئی ہو اور صاف شفاف ماحول میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہو اور اسی اثنا جب منصب تدریس سے وابستہ ہوتیں ہیں تو اپنی طالبات کی عقیدہ توحید کی پاکیزگی کے لئے ٹھوس قدم  اٹھاتی ہے، اسی طرح اپنے دور اہتمام میں نوخیز نسل کی ذہنی افزائش و تربیت کے لئے  عصری تعلیم کے فروغ کے ساتھ تفہیم دین کے لئے نصابی سرگرمیوں میں دینیات  کے مضمون کو شامل کرانے کی انجمن مینجمنٹ سے سفارش کرواکر اپنے لئے ذخیرہ  اخرت بنالیتی ہے یقینا محترمہ مرحومہ کا یہ عمل ان کے میزان حسنات میں اضافہ کا باعث بنے گا ۔

مرحومہ  باحجاب رعب دار شخصیت کی مالک تھیں مگر چہرہ بشری ہنستا مسکراتا سنجیدگی متانت سے بھرپور ۔

قرآن حکیم و سنت نبوی سے گہری دلچسپی اور عملی تعلق کی وجہ سے وقتا فوقتا اپنی طالبات کو خطاب کرتے ہوئے اسی کی روشنی میں چلنے کی تلقین کرتے رہنا مرحومہ کا شعار رہا آج کے پرفتن دور میں اس  طرح کا تربیتی نہج اختیار کرنا  محال نہیں تو مشکل ضرور ہے مگر محترمہ H M رشیدہ صاحبہ نے اس طرف توجہ مبذول کرائی اور اس میں بھی وہ کامیاب ثابت ہوئیں۔

نظم و نسخ  ، اوقات کی پابندی، درس و تدریس کو گھول کر پلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں مگر یہ وصف کوئی سیکھنا چاہے تو رشیدہ میڈیم سے سیکھ سکتا ہے ۔

قوم کی مہرباں ، کرم فرما ، معمار قوم  ، شیریں بیاں مقررہ رشیدہ جوکاکو صاحبہ مثالی زندگی بسر کرتے  ہوئے بیماریوں کی سختیوں جھیلتے ہوئے وقت  آخر تک  حرف اف زبان نہیں نکلا بلکہ صبر و تحمل سے رب تعالٰی سے دعا کرتے ہوئے قرآن حکیم کو سنتے پڑھتے دار فانی سے کوچ کر گئی اب یہ متاع گراں کہاں سے لائیں محشر کے میدان کا انتظار رہے گا

ہم دختران ارشادعلی افریقہ مرحومہ کی جملہ مساعی جمیلہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں اور انجمن حامی مسلمین بھٹکل کی انتظامیہ سے درخواست کرتی ہیں مرحومہ کی یاد میں ہائی اسکول و ویمن کالج کے کسی کیمپس کو مرحومہ کے نام منسوب کریں ۔

رب تعالٰی سے دعا کرتی ہیں

رب العرش العظيم مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔ تعلیمی ، اصلاحی  تربیتی جدوجہد کو قبول فرمائے اور اس کے صلہ برزخی زندگی میں امن سلامتی نصیب فرمائے ۔ صالحین ابرار کے زمرے میں شامل فرمائے قوم کو مرحومہ کا نعم البدل عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے

اللهم اغفر لها وارحمها و ارفع درجتها في المهديين و اجعل قبرها روضة من رياض الجنة

 والسلام راقم السطور

 دختران ارشاد على افریقہ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا