English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں غیرملکی سیاحوں کی بس اور ٹرک میں تصادم، 10 سیاح ہلاک

share with us
misr, accident in misr

 انقرہ 13؍ اپریل 2022(فکروخبر/ذر ائع) مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں دریائے نیل کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔

حادثے میں 10 سیاح ہلاک ہوگئے جن میں سے 4 کا تعلق فرانس اور ایک بیلجیئم کا شہری کا تھا جب کہ 14 زخمیوں میں بھی 8 فرانسیسی اور 6 بیلجیئم کے شہری ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا