English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان:  طالبان نے اب خواتین کے لیے تفریحوں پارکوں میں جانے کے لیے مخصوص دن متعین کردئیے

share with us

کابل: 28/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے خواتین کے لیے تفریحی پارکوں میں جانے کے الگ دن مقرر کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے صنفی علیحدگی اور خواتین سے متعلق کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔

چند دن قبل طالبان انتظامیہ نے تفریحی پارکوں سے متعلق بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی ہوگی۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2022/03/afghan-park.jpg

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مرد اور عورتیں ایک ہی دن پارکوں میں نہیں جا سکیں گے، مردوں کو بدھ سے ہفتے تک تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی، جب کہ خواتین ہفتے کے باقی دنوں میں یعنی اتوار، پیر اور منگل کو پارکس جا سکیں گی۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2022/03/afghans-park.jpg

واضح رہے کہ حال ہی میں کابل ایئر پورٹ پر بغیر محرم کے سفر کرنے والی درجنوں خواتین کو فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا، طالبان نے بغیر محرم سفر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو تفریحی پارکوں میں ہتھیاروں، فوجی وردیوں اور گاڑیوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، نیز وہ تفریحی پارکوں کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا