English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے علاقہ منکولی میں جنگلی بلیاں دھر لی گئیں

share with us

محکمہ کے نے افسران نے برادرم مصباح الحق جو کہ زہریلے سانپ اور اژدھوں کوزندہ پکڑنے میں ماہر اور شہر بھٹکل میں مشہور ہیں ان کو لے کرمنکولی پہونچے اور کالی بلی کے بچوں کو پکڑلیا ۔ جبکہ بچوں کی ماں بھاگ گئی۔ فکروخبر سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ یہ اب صحت مند ہیں اور ان کو اب ہارولی کے جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا ۔ رات میں چھوڑے جانے کی وجہ پوچھنے پر ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دن میں ان کو کچھ نظر نہیں آتا اسی لئے رات میں ہی چھوڑنا بہتر ہے ۔ اس موقع پر اے سی ایف آرجی بھٹ ، آر ایف او جی وی نائک اور فوریسٹر اشوک کے علاوہ مصباح الحق کے ساتھی مقداد بھی موجود تھے ۔ 

مرڈیشورسمندرکی طغیانی لہروں میں ہاسن کا سیاح ڈوب کر ہلاک

مرڈیشور2اکتوبر(فکروخبرنیوز) آج قریب دیڑھ بجے مرڈیشور کی سمندر کی طغیانی لہروں نے ایک اور سیاح کی جان لے لی ہے، اطلاع کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والی کی شناخت پریم کمار ولد چندایا(24) مقیم اُڑاولی ضلع ہاسن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، ہاسن سے تعلق رکھنے والے جملہ 11افراد پر مشتمل ایک گروپ بغر ض سیرو سیاحت مرڈیشور آیا ہوا تھا، اور چار چار افراد کی ٹولی بنا کر سمندر میں تیر رہے تھے کہ اچانک ایک ٹولی سمندر کے تیز لہروں کے کھنچاؤ میں آگئے، بچاؤ کی صدائیں سن کر فشرمین حفاظتی دستے نے کشتیوں کے ذریعہ تین افراد کو بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ پولس نے معاملہ درج کرکے فوری گھروالوں کو اطلاع کی۔ مہلوک پریم کمار ہاسن میں ایم اے کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا