English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا علی میاں اکیڈمی بھٹکل کے تحت غیر مسلموں کے لیے منعقدہ

share with us

اس کے لیے انہیں تین مہینے کا وقفہ دیا گیا اور محض اللہ کی توفیق سے اس میں پچیس سے زائد ممالک کے لوگوں نے حصہ لینے کی خبر اکیڈمی سے موصولہ ایک میل میں دی گئیہے۔جن میں مندرجہ ذیل ممالک کے لوگ شامل ہیں ۔ 

عمان ، نائجیریا ، نیپال ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، فلپائن ، گھانا ، قزاکستان ، زمبابوے ، برطانیہ ، کوریا ، سنگاپور ، قطر ، برازیل ، انڈونیشیا ، سری لنگا ، کینیا ، ٹی اینڈ ٹباگا ، پاکستان ، سعودی عربیہ ، بلجیریا ، آسٹریلیا ، فجی وغیرہ ہیں۔ملحوظ رہے کہ اکیڈمی کی جانب سے یہ فیصلہ اُس وقت لیا گیا جب آن لائن سماجی نیٹ ورک کے ذریعہ اسلام مخالف فلموں اور تضاد بھری تحریروں سے عوام میں غلط میسیج پھیلانے کی کوشش کی گئی اور کی جارہیہے۔اس سلسلہ میں ویب سائٹ پر لانچ کی گئی تقریب کی تفصیلات کے لئے اس لنک پر کلک کریں

http://www.fikrokhabar.com/index.php/bhatkal-around/item/283-%D9%81%DB%8C%D8%B3-%D8%A8%DA%A9-%D9%BE%D8%B1-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%B3%DB%8C%D8%B1%D8%AA-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81

خلیج میں زیر تعلیم طلباء کے لیے دینی تعلیم سے آراستہ ہونے کا سنہرا موقع


الحمدللہ عصری اسکولوں میں تعطیلات کے موقعہ پر جامعہ اسلامیہ کی طرف سے سمر کلاسس کا انتظام ایک زمانہ سے جاری ہے اور طلباء ایک بڑی تعداد اس سے الحمدللہ مستفید ہوتی ہے ۔
ہمارے وہ احباب ورفقاء جو خلیجی ممالک میں مقیم ہیں ان کا تقاضا تھا کہ ان کے فرزندان ومتعلقین کے لیے ان کی تعطیل کے موقعہ پر جامعہ اسلامیہ کے تحت بنیادی دینی تعلیم کا نظم ہو ۔
لہذا انشاء اللہ ماہ رمضان ۴۳۴۱؁ ھ کے موقع پر خلیجی ممالک کے طلباء کی بھٹکل آمد کے موقع پر اس کا نظم کیا جائے گا ،خلیج میں مقیم سرپرستوں سے گذارش ہے کہ اپنے فرزندوں کو چھٹیوں کو مفید بنانے کے لیے اور ان کو علمی غذا فراہم کرنے کے لیے اس کلاس میں ضرور بھیجیں ، انشاء اللہ تجربہ کار ومؤقر اساتذہ کے دروس ہوں گے ، داخلے کے خواہشمند افراد جامعہ اسلامیہ کے ای میل ایڈرس پر جو ذیل میں درج ہے نام مع ولدیت ، پتہ ، عمر وتعلیمی قابلیت ودیگر تفصیلات بھیج سکتے ہیں ، مزید معلومات کے لیے درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

فقط
عبدالباری ندوی
مہتمم جامعہ اسلامہ بھٹکل
contact: ph: 00918385-226334/00919916067826/00919901637282, 


بھٹکل کوکتی نگر باشندوں کااسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

بارش سے ہونے والی تباہی کا تذکرہ: اے سی نے کیا کوکتی نگر کا دورہ


بھٹکل 12جون (فکروخبرنیوز ) بھٹکل میں مسلسل ہورہی بارش کے پیشِ نظر مضافاتی علاقوں میں ہورہی تباہی کا تذکرہ آپ مختلف خبروں میں پڑھ ہی چکے ہیں، کل کی بارش سے کوکتی نگر میں ہوئی تباہی کے پیشِ نظر متاثرہ افراد نے جے ڈی ایس کے لیڈر جناب عنایت اللہ کے ساتھ اے سی سے ملاقات کرتے ہوئے بارش سے ہوئی تباہی کا تذکرہ کیا اور سرکار کی جانب سے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کی اپیل کی۔ درخواست کو سننے اور پھر میمورنڈم کو قبول کرنے کے بعد اے سی نے کوکتی نگر پہنچ کر متاثرہ علاقے اور گھروں کا معائنہ کیا اور جلد سے جلد متاثرہ افراد کو معاوضہ دئے جانے کا یقین دلایا  ہے۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور علاقے کے دیگر ذمہداران ان کے ساتھموجود تھے ۔

IMG-20130611-WA0039

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا